بھارت: ہندو تہوار پر 'مقدس ڈبکی‘ لگانے والے درجنوں بچے ہلاک
27 ستمبر 2024بھارتی صوبے بہار میں ہندوؤں کے 'جِیوت پُتریکا' تہوار کے موقع پر مختلف شہروں میں دریاؤں، ندیوں اور تالابوں میں مقدس سمجھی جانے والی ڈبکی لگانے کے دوران 37 بچوں سمیت 46 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔
بہار کی ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست بھر میں دریاؤں اور تالابوں میں غسل کرتے ہوئے 37 بچوں سمیت 46 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ یہ ہلاکتیں تین روزہ 'جِیوت پُتریکا' تہوار کے دوران ہوئیں۔ مرنے والوں میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔
بھارت: گجرات میں پل گرنے سے تقریباً ڈیڑھ سو افراد ہلاک
یہ تہوار 'نہانے اور کھانے' سے شروع ہوتا ہے اور اس دوران خواتین اپنے بچوں کی بھلائی کے لیے روزہ بھی رکھتی ہیں۔ اس موقع پر عقیدت مند دریاؤں اور تالابوں میں مقدس سمجھی جانے والی ڈبکی لگاتے ہیں۔
بھارت میں مندر حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
بہار ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ اس سال تہوار کے دوران ریاست کے 15 اضلاع سے اموات کی اطلاعات موصول ہویئں۔ اب تک مختلف مقامات سے کل 43 لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔ مزید لاشوں کی تلاش جاری ہے۔
بھوپال ميں کشتی ڈوبنے سے گيارہ ہندو زائرين ہلاک
بہار ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع نے بتایا کہ ریاست میں گزشتہ سال 'جیویت پترکا‘ تہوار کے دوران الگ الگ واقعات میں 22 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ج ا ⁄ ش ر (اے ایف پی، روئٹرز)