پاکستانی صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں کے گاؤں بھیڑی شاہ رحمان کے دربار پر صدیوں سے انسانوں کو الٹا لٹکانے کی سزا دی جا رہی ہے۔ اس کی بظاہر کوئی باوثوق روایت تو موجود نہیں لیکن چند توہمات اور کچھ سنی سنائی باتوں کی بنا پر ایک مخصوص خاندان کے لوگوں کو سالوں سے دربار کے ارد گرد گھسیٹا جاتا ہے اور پھر سر کے بل درختوں کے ساتھ الٹا لٹکا دیا جاتا ہے۔