رواں ہفتے جرمن حکومتی اتحاد ٹوٹنے کے بعد ملکی سياست ميں کافی ہلچل دکھائی دی۔ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما اور جرمن چانسلر اولاف شولس نے اپنی اتحادی فری ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر خزانہ کرسچن لِنڈنر کو برطرف کرنے کے بعد جنوری کے وسط میں اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا ہے۔ آنے والے دنوں ميں جرمن سياست کيا رخ اختيار کرے گی؟