فولکس ویگن عالمی سطح پر کار بنانے والی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے، جس کے بہت سے ممالک میں پلانٹس ہیں۔ لیکن اپنے ہی ملک جرمنی میں کمپنی کو ایک سنگین بحران کا سامنا ہے۔ اس کے ورکرز کی ایک بڑی تعداد کو ملازمت سے نکالے جانے اور کئی پلانٹ بند ہونے کا خدشہ ہے۔