دنیا کی سب سے بڑی دماغی رسولی نکال لی گئی
23 فروری 2018سات گھنٹے تک جاری رہنے والا یہ آپریشن 14 فروری کو ممبئی کے نائر ہسپتال میں کیا گیا تاہم اس کا اعلان اب تک اس لیے نہیں کیا گیا تھا کیونکہ ڈاکٹرآپریشن کےکامیاب یا ناکام ہونے سے متعلق لاعلم تھے ۔
اس آپریشن میں حصہ لینے والے ایک سینئیر سرجن شری کانت نے ڈوئچے ویلے سے بات کرتے ہوئے بتایا ، ’’رسولی اس قدر بڑی تھی گویا یوں لگتا تھا کہ مریض کے سر پر ایک دوسرا سر نکل آیا ہو۔‘‘ شری کانت کے مطابق آپریشن بہت مشکل اور پیچیدہ تھا۔
آکسیجن کی مدد سےسرطان کی رسولیوں کا علاج
نئے طریقے کا جراحی چاقو کینسر رسولیوں کے آپریشن کے لیے بہت مفید
سنت لال اترپردیش سے تعلق رکھنے والے ایک دکاندار ہیں اور وہ گذشتہ تین برسوں سے اس رسولی کے ساتھ زندگی گزار رہے تھے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ رسولی کی وجہ سے سنت لال اپنی بینائی کھو بیٹھے تھے اور انھیں امید ہے کہ اب اِس کامیاب آپریشن کے بعد مریض کی بینائی بھی لوٹ آئے گی۔
اس سے قبل سب سے بڑی دماغی رسولی کا وزن 1.4 کلوگرام ریکارڈ کیا گیا تھا اور اس مریض کا تعلق بھی ممبئی سے تھا۔