You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
لیبیا
لیبیا ایک شمالی افریقی اور عرب ملک ہے۔
اس موضوع پر تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع پر تمام مواد
لیبیا سے پاکستانیوں کی واپسی ، فوری منصوبہ کوئی نہیں
حکومت پاکستان نے کہا ہے کہ لیبیا میں جاری سیاسی بحران اور پر تشدد واقعات کے نتیجے میں وہاں قیام پذیر پاکستانی باشندوں کو فوری طور وطن واپس لانے کے لیے ابھی تک کوئی منصوبہ نہیں بنایا گیا ہے۔
قذافی پر پابندیاں عائد کرنے پر سلامتی کونسل میں اتفاق
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر لیبیا کے رہنما معمر قذافی، ان کے خاندان اور قریبی ساتھیوں کے خلاف پابندیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ سفری پابندیوں کے ساتھ ساتھ ان افراد کے اثاثے بھی منجمد کردیے جائیں گے۔
قذافی ’اب‘ اقتدار چھوڑ دیں، امریکی صدر
امریکی صدر باراک اوباما نے لیبیا کے رہنما معمر قذافی پر زور دیا ہے کہ وہ اب اقتدارسےعلٰحیدہ ہوجائیں۔ اوباما نے جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ قذافی اپنی قانونی حیثیت کھو چکے ہیں۔
لیبیا کے معاملے پر سلامتی کونسل کا اہم اجلاس
لیبیا پر پابندیوں کے اطلاق کے سلسلے میں آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اہم اجلاس ہورہا ہے۔
Libyen Gaddafi
لیبیا میں زبردست عوامی مظاہروں اور سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے باعث یوں لگتا ہے کہ وہاں گزشتہ چار دہائیوں سے برسراقتدار معمر قذافی کی حکومت اب اپنے خاتمے کے قریب ہے۔
لیبیا پر نیٹو اور یورپی یونین کے دباؤ میں اضافہ
مغربی دفاعی اتحاد نیٹو اور یورپی یونین نے لیبیا میں جنگی جہازوں کی مدد سے مظاہرین کے خلاف کارروائیوں کی روک تھام کے لیے ممکنہ طور پر ’نو فلائی زون‘ کے نفاذ کی تیاری شروع کر دی ہیں۔
امریکی صدر اوباما کی طرف سے لیبیا پر پابندیوں کا اعلان
امریکی صدر باراک اوباما نے لیبیا کے خلاف پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ لیبیا پر یہ پابندیاں وہاں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مظاہرین کے قتل عام کے واقعات کے بعد عائد کی گئی ہیں۔
لیبیا میں کرائے کے قاتلوں کے ذریعے خونریزی، المسماری
نوری المسماری 25 سال تک لیبیا کے رہنما معمر قذافی کے چیف آف پروٹوکول ہونے کی وجہ سے ان کے بہت قریب رہے۔ وہ گزشتہ ہفتے قذافی انتظامیہ سے علیٰحدہ ہو گئے تھے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹیلی وژن انٹرویو میں کئی انکشافات کیے ہیں۔
یورپی یونین میں لیبیا کے خلاف پابندیوں پر اتفاق رائے
ستائیس رکنی یورپی یونین میں شامل ملکوں کے مابین لیبیا میں حکومت مخالف مظاہرین پر تشدد اور خونریز کارروائیوں کی وجہ سے شمالی افریقہ کے اس ملک کے خلاف پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔
لیبیا میں پھنسے غیرملکی ورکرز کی پریشانی
ایشیا کے پسماندہ ممالک سے تعلق رکھنے والے ہزاروں ورکرز لیبیا میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ لیبر گروپوں کا کہنا ہے کہ ایشیائی ممالک کی حکومتیں بحران زدہ اس عرب ریاست سے اپنے شہریوں کے انخلاء کے لیےکوشاں ہیں۔
لیبیا کا بحران: امریکی صدر کی یورپی رہنماؤں سے مشاورت
امریکی صدر باراک اوباما نے لیبیا سے متعلق بہتر لائحہ عمل کے لیے مغربی ملکوں کے درمیان اتفاق رائے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے برطانیہ، فرانس اور اٹلی کے رہنماؤں سے فون پر بات کی ہے۔
لیبیا میں پھنسے ہزاروں بنگلہ دیشی شہری
لیبیا میں عوامی مظاہروں اور سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن کے دوران، جہاں ایک طرف اقوام عالم وہاں سے اپنے شہریوں کے انخلا میں مصروف ہیں، وہیں ہزاروں بنگلہ دیشی شہری لیبیا میں پھنسے ہوئے ہیں۔
لیبیا کے معاملے پر امریکی صدر کی پہلی تنقید
لیبیا کی صورتحال پر امریکی صدر باراک اوباما نے آخرکار اپنی خاموشی توڑتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ دیگر اقوام کے ساتھ مل کر معمر قذافی کی حکومت سے وہاں ہونے والے خون خرابے کا احتساب کیا جائے گا۔
ایشیائی ممالک لیبیا سے اپنے شہریوں کی واپسی کے لیے پریشان
لیبیا میں حالات کی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے مغربی ممالک نے اپنے شہریوں کو وہاں نکالنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ایشیائی ممالک روزگارکے حوالے سے لیبیا میں موجود اپنے باشندوں کو وہاں سے نکالنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
لیبیا کےلیے جمہوریت نا گزیر ہے، ماہرین
لیبیا کواب تک انقلابی رہنما معمر قذافی کے نام سے جانا جاتا تھا۔ دنیا کے نقشے پر تنہا یہ ملک جمہوریت کی راہ پرگامزن ہونا چاہتا ہےتاہم یہ مرحلہ انتہائی مشکل ثابت ہو رہا ہے۔
خام تیل کی قیمتوں سے فضائی کمپنیاں پریشان
مشرق وسطیٰ میں سیاسی بے چینی اور عوامی احتجاج کی لہر عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا باعث بن رہی ہے۔
لیبیا سے جرمنوں اور دیگر ممالک کے شہریوں کا انخلاء جاری
جرمنی اور دیگر ممالک لیبیا میں سلامتی کی ابتر صورتحال کے باعث وہاں سے اپنے شہریوں کے انخلاء میں مصروف ہیں۔ اس حوالے سے مالٹا کا جزیرہ ایسی کارروائیوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔
جرمن وزیرِ خارجہ کی طرف سے لیبیا پر کڑی تنقید
وفاقی جرمن وزیرِ خارجہ گیڈو ویسٹر ویلے نے لیبیا کی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر لیبیا نے اپنے شہریوں کے خلاف تشدد جاری رکھا تو اس کے خلاف پابندیاں ناگزیر ہو جائیں گی۔
’لیبیا کے مشرقی خطے قذافی کے کنٹرول سے باہر‘
لیبیا میں باغی فوجیوں نے کہا ہے کہ ملک کا شمالی خطہ معمر قذافی کے کنٹرول سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔ وہاں شورش کے باعث عوام ہمسایہ ملک مصر پہنچنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔
اقتدار نہیں چھوڑوں گا، معمر قذافی
لیبیا کے رہنما کرنل معمر قذافی نے اقتدار چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے حکومت مخالف مظاہروں کو ملک کی بدنامی کی وجہ قرار دیا ہے جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لیبیا میں شہریوں پر تشدد کی مذمت کی ہے۔
لیبیا سے جرمنوں سمیت غیر ملکیوں کا انخلاء
جرمن وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ لفتھانزا ایئرلائن کا لیبیا بھیجا گیا ایک ہوائی جہاز وہاں سے بہت سے جرمن شہریوں کو لے کر واپس جرمنی پہنچ گیا ہے۔ جرمن وزارت خارجہ نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
لیبیا میں عوام کے خلاف طاقت کا استعمال ایک غلطی، ایردوآن
ترک وزیر اعظم رجب طیب ایردوآن نے لیبیا کے حکام کو خبردار کیا ہے کہ عوام کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال ایک بڑی غلطی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مطالبات کو تسلیم کرنے ہی میں بہتری ہے۔
لیبیا: مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید ہلاکتیں
لیبیا میں حکومت مخالف مظاہرے پھیلتے جا رہے ہیں جبکہ مظاہرین کے خلاف سکیورٹی فورسز کا سخت ترین کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔ اسلامی کانفرنس تنظیم ، یورپی یونین، امریکہ اور اقوام متحدہ نے اس صورتحال پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔
ہلاکتیں 560 سے زائد، لیبیا کی اپوزیشن کا دعویٰ
لیبیا میں ملکی اپوزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں اب تک 560 سے زائد عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ تقریباﹰ 1400 ابھی تک لا پتہ ہیں۔
لیبیا میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن پر عالمی رد عمل
لیبیا میں حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف سکیورٹی فورسز کے خونریز کریک ڈاؤن کی عالمی برادری کے ساتھ ساتھ اسلامی ممالک کے تنظیم OIC نے بھی شدید مذمت کی ہے۔
لیبیا میں تشدد، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
لیبیا میں عوامی مظاہروں سے پیدا ہونے والی صورتِ حال کے باعث امریکہ میں خام تیل کی قیمتیں گزشتہ ڈھائی برسوں میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ یورپی ممالک میں بھی تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
لیبیا میں ہلاک شدگان کی تعداد میں مزید اضافہ
ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ لیبیا میں حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں ہلاک شدگان کی تعداد دو سو اور چار سو کے درمیان ہے۔
بھارت میں لیبیا کے سفیر کا احتجاجی استعفیٰ
بھارت میں متعین لیبیا کے سفیر نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے ہم وطن مظاہرین کے خلاف سکیورٹی فورسز کی ’بڑے پیمانے پر‘ کارروائیوں اور ’ناقابل قبول‘ تشدد کے سبب اپنی ذمہ داریوں سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔
لیبیا میں حکومت مخالف مظاہرے
وینزویلا میں نہیں، طرابلس میں ہوں، معمر قذافی
لیبیا کے رہنما معمر قذافی نے چار دہائیوں پر محیط اپنا دورِ اقتدار برقرار رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔ پیر کو رات گئے سرکاری ٹیلی وژن پر ان کا بیان نشر کیا گیا، جس میں انہوں نے ملک سے فرار کی خبروں کی تردید کی۔
Unruhen Libyen
شمالی افریقی ریاست لیبیا میں دارالحکومت طرابلس سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق وہاں حکمرانوں کے خلاف عوامی احتجاجی مظاہرے آج پیر کے روز مزید کئی شہروں میں پھیل گئے اور آج بھی درجنوں شہری مارے گئے۔
لیبیا میں مسلم انتہا پسندوں کا فوجی اسلحہ خانے پر حملہ
لیبیا میں حکومت مخالف مظاہروں کا مسلم انتہا پسند بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ایک گروپ نےگزشتہ ہفتے ایک کارروائی میں فوجی گاڑیاں اور ایک تازہ حملے میں بڑی مقدار میں اسلحہ اپنے قبضے میں کر لیا ہے۔
شمالی افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے حکمران تحمل کا مظاہرہ کریں، بان کی مون
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں عدم تشدد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے حکام سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
لیبیا میں 173 ہلاک، ہیومن رائٹس واچ
ہیومن رائٹس واچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لیبیا میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں اب تک 173 حکومت مخالف مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دوسری طرف یمن اور بحرین کے بعد اب مراکش میں بھی حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
لیبیا میں درجنوں غیر ملکی گرفتار
لیبیا میں درجنوں غیر ملکی عرب شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان پر حکومت مخالف مظاہروں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ اس منصوبے میں اسرائیل ملوث ہو سکتا ہے۔
لیبیا: تین روز میں 84 افراد ہلاک ہوئے، ہیومن رائٹس واچ
حقوق انسانی کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنے ایک تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ لیبیا میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گزشتہ تین روز میں مجموعی طور پر 84 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
لیبیا میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں، ایمنسٹی
مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ممالک میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ لییبا میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔ انسانی حقوق کے گروپوں کے مطابق وہاں پرتشدد مظاہروں کے دوران درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
لیبیا میں 24 مظاہرین ہلاک کردیے گئے، ہیومن رائٹس واچ
بحرین اور یمن میں بھی آج جمعہ کے روز ہلاک شدہ مظاہرین کے جنازے کے موقع پر حکومت مخالفین کی جانب سے مزید احتجاج متوقع ہے۔
لیبیا میں حکومت مخالف مظاہرے، متعدد ہلاک
لیبیا کے بندر گاہی شہر بن غازی میں حکومت مخالف مظاہروں کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ اپوزیشن کے مطابق ملک بھر میں بھڑکنے والے ان مظاہروں کے دوران ان کے دس ساتھیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
لیبیا میں حکمرانوں کے خلاف عوامی یوم الغضب
لیبیا میں اپوزیشن گروپ آج جمعرات کو یوم الغضب منا رہے ہیں۔ گزشتہ شب وہاں مظاہرین کے سکیورٹی دستوں کےساتھ خونریز تصادم میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ یہ تصادم بن غازی سے مشرق کی طرف شہر البیضاء میں ہوا تھا۔
بحرین میں حکومت مخالف مظاہرے، ’دو افراد ہلاک‘
مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ بحرین میں یہ مظاہرے چوتھے روز میں داخل ہو چکے ہیں جبکہ وہاں جمعرات کو پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم دو مظاہرین کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
لیبیا میں بھی حکومت مخالف مظاہرے
لیبیا میں حکومت مخالف مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے مابین ہونے والے تصادم کے نتیجے میں کم از کم اڑتیس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ذارئع ابلاغ کے مطابق یہ تصادم بن غازی کے بندرگاہی شہر میں ہوا۔
مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں حکومت مخالف مظاہرے
تیونس اور مصر کے عوامی انقلابات کے بعد مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقی ممالک میں عوام بے روزگاری، بد عنوانی، پست معیار زندگی اور آمرانہ طرز حکومت کے خلاف اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔
لیبیا میں میڈیا کی ملکی فوج پر حیران کن تنقید
لیبیا کے رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کے قریب سمجھی جانے والی ایک خبر ایجنسی نے ملکی فوج پر تنقید کرتے ہوئے اعلیٰ افسروں پر بدعنوانی کا الزام لگایا ہے۔
تیونس میں سیاسی زلزلہ، عرب حکمرانوں کے لئے خطرہ
تیونس کے سیاسی زلزلے نے مضبوط عرب حکمرانوں کی آرام دہ اور پر آسائش دنیا کے ساتھ ساتھ فوج کی حمایت یافتہ حکومتوں کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔ لوگ بڑھتی ہوئی اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں، بے روزگاری اور غربت سے تنگ آ چکے ہیں۔
لیبیا نے 37 اسلامی انتہاپسندوں کو رہا کر دیا
لیبیا نے منگل کی شب اسامہ بن لادن کے ایک سابق ڈرائیور سمیت 37 اسلامی انتہاپسندوں کو رہا کر دیا ہے۔ رہا کئے جانے والے زیادہ تر انتہاپسندوں کا تعلق لیبیا اسلامک فائٹنگ گروپ یا LIFG سے ہے۔
لاکر بی بمبار کو واپس جیل بھیجا جائے، امریکہ
امریکہ نے لاکربی بمبار کی اسکاٹ لینڈ کی جیل میں واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ اسکاٹش حکام نے المغراہی کو گزشتہ برس اس خدشے کے بناء پر رہا کر دیا تھا کہ وہ کینسر میں مبتلا ہونے کے باعث تین ماہ سے زیادہ زندہ نہیں رہ سکے گا۔
غزہ کے لئے لیبیا کی امداد اب زمینی راستے سے
غزہ پٹی کے لئے امدادی سامان لے کر جانے والا لیبیا کا مال بردار بحری جہاز بحیرہء روم کے علاقے میں کئی روزہ سفر کے بعد اب مصر میں العارش کی بندرگاہ میں لنگر انداز ہو گیا ہے۔
لیبیا اور سوئٹزرلینڈ: دو سال پرانا سفارتی تنازعہ ختم
سوئس بزنس مین ماکس گوئلڈی لیبیا سے واپس اپنے وطن پہنچ گئے ہیں۔ اِس طرح تقریباً دو سال سے اِن دونوں ملکوں کے درمیان چلا آ رہا وہ تنازعہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے، جس سے دو طرفہ سفارتی تعلقات بے حد خراب ہو گئے تھے۔
لیبیا کے جہاز حادثے کا سبب تاحال نامعلوم
12 مئی کو لیبیا کے ہوائی جہاز کی تباہی کے واقعے کی جانچ پڑتال کرنے والے حکام نےکہا ہے کہ کریش ہونے کی وجہ تکنیکی خرابی نہیں تھی۔
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 16
اگلا صفحہ